وفاق ٹائمز

22جولای
عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

فرزندان توحید اپنے مویشی اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ قربانی کا یہ سلسلہ کل عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کیے ہیں اور بڑے ڈمپنگ اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں۔

22جولای
انبیاء کرام کی قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

انبیاء کرام کی قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جہاں ایثار اور فدا کاری نظر آتی ہے اس عید کا پیغام ہمارے لے یہ ہے کہ ہمارے اندار ایثار اور قربانی کا جذبہ قوی تر ہونا چاہیے ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمددری کیساتھ پیش آئے ہمیں اس عید پر مادر وطن کےشہیدوں کی فیملیز کو بھی نہیں بھولنا ہمیں اپنی خوشیوں میں اُن کو یاد رکھنا ہے۔

22جولای
حضرت ابراہیم ؑ و اسماعیل ؑ کی یہ لازوال قربانی انسانیت اور اسلام سے وابستہ لوگوں کے لئے اطاعت و ایثار کا عملی اور حسین نمونہ ہے، علامہ ساجد نقوی

حضرت ابراہیم ؑ و اسماعیل ؑ کی یہ لازوال قربانی انسانیت اور اسلام سے وابستہ لوگوں کے لئے اطاعت و ایثار کا عملی اور حسین نمونہ ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ و اسماعیل ؑ کی یہ لازوال قربانی انسانیت اور اسلام سے وابستہ لوگوں کے لئے اطاعت و ایثار کا عملی اور حسین نمونہ ہے تاکہ وہ اپنے مفادات‘ ذاتی خواہشات‘ غلطیوں‘ کوتاہیو ں اور خطاﺅں کو قربان کرنے کے بعد جانور کی قربانی کریں اور ان کے سامنے یہ نظریہ نہ ہو کہ خدا کے حضور ان کے قربان کردہ جانور کا گوشت پوست اور خون پہنچتا ہے بلکہ صدق و یقین سے یہ بات ان کے مدنظر ہونا چاہیے کہ قربانی تو ایک ذریعہ ہے لیکن اصل میں ان کا ہدف ان کی نیت‘ ان کا ایثار‘ خلوص اور جذبہ خدا کے حضور پیش ہوتا ہے۔

22جولای
وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

20جولای
علامہ شیخ کربلائی کی رحلت پر امام جمعہ سکردو کا تعزیتی پیغام

علامہ شیخ کربلائی کی رحلت پر امام جمعہ سکردو کا تعزیتی پیغام

بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام شیخ رضا کربلائی کی رحلت پر امام جمعہ سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

20جولای
قربانی کے احکام، دعا اور فلسفہ

قربانی کے احکام، دعا اور فلسفہ

قربانی خدا کی نشانیوں اور شعائر الہی میں سے ہے اور صاحب قربانی کیلئے خیر و برکت کا سبب ہے۔

20جولای
قربانی کا عمل کسی دکھاوے یا نمود و نمائش کا نام نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

قربانی کا عمل کسی دکھاوے یا نمود و نمائش کا نام نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ تمام صاحبان استطاعت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید کی ان خوشیوں میں اپنے نادار عزیز و اقرباءکو ضرور شامل رکھیں۔

20جولای
روز عرفہ معرفت کا دن ہے۔حجۃ الاسلام حبیب اللہ فرحزاد

روز عرفہ معرفت کا دن ہے۔حجۃ الاسلام حبیب اللہ فرحزاد

روز عرفہ معرفت کا دن ہے۔ اس دن ہمیں خدا، پیغمبر(ص) اور اپنے امام علیہ السلام کی معرفت حاصل کرنی چاہئے کیونکہ معرفت تمام اچھائیوں اور جہالت و نادانی تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔ اگر ہم ولایت کی معرفت اور اہل بیت علیہم السلام کی شناخت حاصل کرلیں تو اختلافات برطرف ہو جائیں گے۔

20جولای
غیبت امام زمان(عج) ( چھٹی قسط )

غیبت امام زمان(عج) ( چھٹی قسط )

لوگوں کے آئمہ اھل بيت عليھم السلام کي امامت و ولايت کے ساتھ نامناسب روّيہ سے غيبت ضروري ہوچکي تھي اور آئمہ معصومین علم الہی کی بناء پر اس تلخ حقیقت سے آگاہ تھے.