وفاق ٹائمز

28جولای
اسلام آباد، مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام “عظمت غدیر و عاشوراء‘‘ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد، مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام “عظمت غدیر و عاشوراء‘‘ کانفرنس کا انعقاد

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے 5ویں سالانہ اجتماع کے سلسلے میں ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی زیر صدارت "عظمت غدیر و عاشوراء‘‘ کانفرنس کا انعقاد ہوا،

28جولای
صراط مستقیم از پیامِ غدیر

صراط مستقیم از پیامِ غدیر

یہ عید صرف اہل تشیع سے مخصوص نہیں، غیر شیعہ علماء نے بھی اس روز کی فضیلت اور پیغمبر اکرم ص کی طرف سے حضرت علی ع کے مقام ولایت و خلافت پر فائض ہونے کی گفتگو کی ہے۔ لہذا بیرونی ”الآثار الباقیة “ میں روز غدیر کو ان دنوں میں شمار کرتے ہیں

28جولای
محتاجوں کی مدد گناہوں کو ختم کر دیتی ہے/ غدیر کو زندہ رکھنا ایک عمومی فریضہ ہے،آیت اللہ محسن فقیہی

محتاجوں کی مدد گناہوں کو ختم کر دیتی ہے/ غدیر کو زندہ رکھنا ایک عمومی فریضہ ہے،آیت اللہ محسن فقیہی

لوگوں کی مدد کرنا بے حد ثواب کا باعث ہے۔ رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں: کسی مسلمان کی مدد کرنے کے لئےاٹھائے گئے ہر قدم کے بدلے 70 نیکیاں ملتی ہیں اور اس شخص کے 70 گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں۔ حضور اکرم ﷺ کا یہ فرمان اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔

28جولای
اسلام دین محبت ہے، پاکستان کے استحکام کی ضمانت اتحاد امت ہے، علامہ سید افتخار حسین نقوی

اسلام دین محبت ہے، پاکستان کے استحکام کی ضمانت اتحاد امت ہے، علامہ سید افتخار حسین نقوی

اسلام کی خاطر فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خاندان اور اصحاب سمیت جو عظیم قربانی دی ہے، محرم اس کی یاد کا مہینہ ہے، ہر مسلمان امام حسین علیہ السلام سے عشق کرتا ہے

27جولای
یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ان دنوں وطن عزیز میں متنازعہ مسائل کو بلا جواز قانونی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیےاور کسی بھی متنازعہ اور غیرمتفق علیہ مواد کو اس میں شامل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

27جولای
عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے/علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی

عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے/علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء سے خطاب کرتے ہوئے مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے، اور علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے۔ اور محرم الحرام تبلیغِ دین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ عاشورہ ایک طاقت ، ایک پلیٹ فارم اور ایک عظیم درسگاہ ہے۔

27جولای
خیبر پختون خوا میں نویں اور 11 ویں کے امتحانات شروع

خیبر پختون خوا میں نویں اور 11 ویں کے امتحانات شروع

صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر 6لاکھ 61 ہزار 558 طلبہ طالبات شریک ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ نے پرچے کے آؤٹ ہونے جیسی افواہوں کے تدارک کے لئے پیپر امتحانی مراکز سے ہال تک کی ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

27جولای
آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایرانی ویکسین “برکت” کی پہلی ڈوز لگوا لی

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایرانی ویکسین “برکت” کی پہلی ڈوز لگوا لی

شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے شہر قم میں روح اللہ اسکوائر میں واقع کرونا ویکسینیشن سینٹر نمبر 1 میں جا کر اور دوسرے شہریوں کی طرح اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد ایرانی ویکسین "برکت" کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے۔

27جولای
مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

خطباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خطیب کو چاہیے کہ وہ مجلس، وذکر حسینؑ صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے پڑھے ، اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے۔ مبلغ دین ، مذہب، اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے لہذا اس کے پیش نظر وہی مقاصد ہونے چاہیے جو انبیاء کرام علیھم السلام اور اولیاء اللہ کے ہوتے ہیں، اور اسے وہی کام کرنا چاہیے جو نمائندگانِ الٰہی بجالاتے ہیں، پھر کامیابی یقینی ہے۔