وفاق ٹائمز

25جولای
عشرہ ولایت کے موقع پر خوزستان کے 80 طلباء “لباس روحانیت” زیب تن کریں گے

عشرہ ولایت کے موقع پر خوزستان کے 80 طلباء “لباس روحانیت” زیب تن کریں گے

عشرہ ولایت اور عید سعید غدیر کے موقع پر حوزہ علمیہ خوزستان کے طلاب کی "عمامہ گذاری " کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں شورائے حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ موسوی جزائری اور خوزستان کے نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی فرد شریک ہوں گے۔

25جولای
کیا حضرت علی ؑ کو امام کہتے ہوئے ان کی پیروی نہ کریں؟

کیا حضرت علی ؑ کو امام کہتے ہوئے ان کی پیروی نہ کریں؟

ہم ہمیشہ انہیں امام کہتے ہیں، لیکن کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ان کی پیروی نہ کریں؟ کسی بھی کام میں ان کی اقتداء نہ کریں۔ "امام" کے یہی معنی ہیں؟ شیعہ کا مطلب مشایعت کرنا ہے۔ جس طرح جب کوئی جنازہ اٹھایا جاتا ہے تو سب اس کے پیچھے پیچھے چل پڑتے ہیں، یہ اس جنازے کی تشییع ہے۔ اگر جنازہ کسی سمت لے جایا جا رہا ہو اور لوگ کسی دوسری طرف جا رہے ہوں تو اسے تشییع نہیں کہتے۔ شیعہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ حضرت علی علیہ السلام کی مشایعت کریں، ان کے پیچھے پیچھے چل پڑیں۔ البتہ زہد و تقویٰ، مظلوم کی داد رسی اور غریبوں کی دیکھ بھال میں ہوبہو ان کی پیروی کرنا ہمارے بس میں نہیں، بلکہ کسی کے بھی بس میں نہیں ہے۔

24جولای
ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار

ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔

24جولای
بلتستان کے250 دینی مراکز میں جامعۃ الزہرا (س) کی طالبات علمی خدمات انجام دے رہی ہیں، مدیر جامعۃ الزہرا سکردو کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

بلتستان کے250 دینی مراکز میں جامعۃ الزہرا (س) کی طالبات علمی خدمات انجام دے رہی ہیں، مدیر جامعۃ الزہرا سکردو کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

جامعۃ الزہرا میں بھی ایران کے مدارس کی طرح ہر سال جولائی کے مہینے میں داخلہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے، جس میں سالانہ 300 سے زائد طالبات شریک ہوتی ہیں؛ لیکن جامعہ کی نشستیں محدود ہونے کی وجہ سے گریجویٹ کے لئے صرف 25 طالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے۔یہاں طالبات کو چار سال کے لئے داخلہ دیا جاتا ہے اور ان چار سالوں میں فقہ و معارف کے شعبے میں انہیں بیچلر کی ڈگری دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ وہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر انتظام لئے جانے والے بی اے کے امتحانات میں بھی شرکت کر کے قانونی ڈگری حاصل کر سکتی ہیں۔

24جولای
افغانستان کے بحران کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، محمد نعیم وردک

افغانستان کے بحران کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، محمد نعیم وردک

جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی اور دونوں فریق کے درمیان قابل قبول گفتگو کے بعد نئی حکومت تشکیل پائے گی تب وہ مسلحانہ جد و جہد ترک کریں گے۔

24جولای
کونسے افراد مشرکین سے بھی بدتر ہیں..؟

کونسے افراد مشرکین سے بھی بدتر ہیں..؟

میں اپنی امت کے لئے مومن اور مشرک انسان کے خطرے سے نہیں ڈرتا کیونکہ خداوندعالم مومن(بندے) کے خطرے کو اس کے ایمان کے ذریعہ ڈال دیتا ہے اور مشرک کو اس کی سرکشی کی وجہ سے نابود کر دیتا ہے لیکن میں اپنی امت کے بارے میں جن افراد کے شر سے ڈرتا ہوں وہ منافق ہیں۔ منافق چرب زبان ہوتے ہیں اور وہ اپنے باطن میں ایک ہدف رکھتے ہیں (جس کو وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں)۔ ان کی باتیں دلچسپ ہوتی ہیں لیکن وہ برے اور ناپسندیدہ کام انجام دیتے ہیں۔

23جولای
قم میں کتاب “شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت” کے عنوان سے تقریب رونمائی

قم میں کتاب “شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت” کے عنوان سے تقریب رونمائی

کتاب کے مندرجات پر روشنی ڈالتے ہوئے فاضل مصنف نے کتاب کی اہمیت، منابع، شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت پر بحث کی۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے یہ تقاضا کیا کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اپنے اپنے علاقے کے اہم مسائل اور خصوصاً اہل تشیع کے مسائل اور حل کے بارے میں کم از کم ایک ایک تحقیقی و علمی کتاب ضرور لکھیں۔

23جولای
جنھوں نے ہمیں ویکیسن بیچنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

جنھوں نے ہمیں ویکیسن بیچنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے جمعہ 23 جولائي 2021 کی صبح کووڈ 19 کی ایرانی ویکیسن کی دوسری خوراک لی۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کووڈ 19 کی ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کا پہلا ڈوز پچیس جون سنہ 2021 کو لیا تھا اور انھوں نے آج صبح اس ویکیسن کا دوسرا ڈوز لگوایا۔

23جولای
شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں محفل کا انعقاد

شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں محفل کا انعقاد

دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف سے شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا دارالتلاوہ میں محفل منعقد ھوئی