وفاق ٹائمز

08ژانویه
سانحہ مچھ بربریت کی بدترین مثال ہے، حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرے، آیت اللہ اراکی

سانحہ مچھ بربریت کی بدترین مثال ہے، حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرے، آیت اللہ اراکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے قم المقدس شہر میں شہدائے سانحہ مچھ کی یاد میں طلاب پاکستان کا ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا جس میں طلاب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب میں مقررین نے مچھ سانحہ کے مجرمین کو انسانیت کا دشمن قرار دیا ہے۔  

07ژانویه
پنجاب کی بارہ کروڑ عوام شیعہ ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

پنجاب کی بارہ کروڑ عوام شیعہ ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور میں دوسرے روز سے جاری دھرنے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں اور کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کے غم میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

07ژانویه
عراقی عدالت نے “امریکی دھشت گرد صدر ٹرمپ” کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا

عراقی عدالت نے “امریکی دھشت گرد صدر ٹرمپ” کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق الرصافہ عدالت کے خصوصی جج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کیس میں استغاثہ کے بیانات سننے اور تحقیقات کا عمل مکمل ہو جانے پر یہ عدالت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کئے جانے کا حکم سناتی ہے۔

07ژانویه
بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام پر روا رکھے جانے والے ظلم و ستم نے بحرین کو ایک بڑے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

07ژانویه
مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و بربریت ، تاریخ کا بدنما داغ ہے، پیر اعجاز ہاشمی

مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و بربریت ، تاریخ کا بدنما داغ ہے، پیر اعجاز ہاشمی

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و ستم اور بربریت ہے۔ جس انداز سے مظلوم مزدوروں کو شہید کیا گیا ،قابل مذمت اور انسانی تاریخ کا بدنما داغ ہے ۔افسوسناک بات ہے کے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے طرز پر مقتولین کو ذبح کیا گیا ہے ۔

07ژانویه
زاھدان ایران میں شیعہ سنی ایرانی علماء اور عوام کا پاکستان قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ+تصاویر

زاھدان ایران میں شیعہ سنی ایرانی علماء اور عوام کا پاکستان قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ+تصاویر

زاھدان ایران میں شیعہ سنی علماء اور عوام کی جانب سے سانحہ مچھ کے خلاف پاکستان قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی اور تعزیتی مظاہرہ کیا گیا۔

07ژانویه
شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں اس وقت تک پُرامن دھرنے جاری رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں اس وقت تک پُرامن دھرنے جاری رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں اس وقت تک پُرامن دھرنے جاری رہیں گے جب تک ورثاء کی طرف سے خود دھرنے کے خاتمے اور لاشوں کی تدفین کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

07ژانویه
پاکستان میں جاری احتجاج کی بھرپور حمایت اور شہداء کوٸٹہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم

پاکستان میں جاری احتجاج کی بھرپور حمایت اور شہداء کوٸٹہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم

مدیر دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی زیر صدارت دفتر میں اجلاس ہوا جس میں مچھ بلوچستان میں بے گناہ اور نہتے شیعہ ہزارہ کے بے دردی کے ساتھ قتل کی شدید مذمت کی گٸ۔

07ژانویه
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، سربراہ حوزہ علمیہ کوپن ھیگن ڈنمارک

عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، سربراہ حوزہ علمیہ کوپن ھیگن ڈنمارک

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں غریب محنت کشوں کو بےدردی سے شہید کیا گیا۔ مقتولین کے ورثا گزشتہ پانچ دن سے جنازے رکھ کر شدید سردی میں وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔