وفاق ٹائمز

07ژانویه
انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے سانحہ کویٹہ کے حوالے سے اہم اجلاس،شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت

انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے سانحہ کویٹہ کے حوالے سے اہم اجلاس،شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت

اجلاس میں سانحہ کوئٹہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت کی گی۔اور شہداء کے وارثین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت وقت سے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کی تاکید کی گئی۔

07ژانویه
سانحہ مچھ: جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف واحدی

سانحہ مچھ: جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف واحدی

شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے  کل بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے۔

07ژانویه
سانحہ مچھ؛ ملک بھر میں پانچویں روزبھی دھرنا جاری، عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرینگے، خانوادہ شہداء

سانحہ مچھ؛ ملک بھر میں پانچویں روزبھی دھرنا جاری، عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرینگے، خانوادہ شہداء

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر شیعہ ہزارہ کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اوربزرگ افراد شامل ہیں، دھرنے کے شرکا نے کہا کہ جب تک وزیراعظم احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

07ژانویه
قرآن ہدایت و نور اور بیماریوں کی شِفا ہے/کرونا سے نجات کیلئے دعا کے علاوہ احتیاط بھی ضروری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن ہدایت و نور اور بیماریوں کی شِفا ہے/کرونا سے نجات کیلئے دعا کے علاوہ احتیاط بھی ضروری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے کہا کہ کرونا سے نجات کیلئے دعا کے علاوہ احتیاط بھی ضروری ہے اور دیسی، یونانی دوائیوں کا استعمال بھی مفید ہو سکتا ہے۔ قرآن کی طرف ہر دور میں مسلمانوں کی توجہ ضروری ہے۔اس دور میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن پر خصوصی توجہ کی ہے جس کے نتیجہ میں ایران میں ہزاروں حفاظ اور قاریان ہیں۔

07ژانویه
سانحہ مچھ کے حوالے سے حکومت،خفیہ اداروں اور افواج پاکستان کے فقط بیانات اور تسلی کے الفاظ کے علاوہ کوئی بھی عملی اقدام نظر نہیں آتا، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

سانحہ مچھ کے حوالے سے حکومت،خفیہ اداروں اور افواج پاکستان کے فقط بیانات اور تسلی کے الفاظ کے علاوہ کوئی بھی عملی اقدام نظر نہیں آتا، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے  نجف اشرف عراق  سے پاکستان  کے  شہر  کوئٹہ  میں  دہشت  گردی کا نشانہ بننے والے اپنے عزیزوں کی لاشوں کے ساتھ احتجاج  پر بیٹھے مومنین کرام کے نام اپنا تعزیتی و تسلیتی بیان ارسال کیا ہے جسے وہاں حاضرین کے سامنے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شبیر حسین میثمی نے پڑھ کر سنایا۔ 

06ژانویه
بنو امیہ کی مخالفت میں بنی عباس کے ساتھ نہیں دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی کا اپوزیشن کو جواب

بنو امیہ کی مخالفت میں بنی عباس کے ساتھ نہیں دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی کا اپوزیشن کو جواب

معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل ل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں.

06ژانویه
بلوچستان میں شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری+تصاویر

بلوچستان میں شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری+تصاویر

دھرنے میں شرکت کرنے والی مختلف شخصیات نے ورثاء کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکے ورثا کی داد رسی کے لیے وزیر اعظم کو فوری طور پر کوئٹہ جانا چاہئے۔

06ژانویه
سانحہ مچھ، شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

سانحہ مچھ، شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ کوئٹہ میں گزشتہ تین روز سے ہزارہ قبیلے کے ہزاروں مرد و زن بچوں اور بوڑھوں کا شدید سردی میں اپنے اپنے شہداءکی میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے اور حکمرانوں کی جانب سے ہزارہ کے مظلوم عوام کی اب تک کوئی خاطر خواہ داد رسی نہیں کی گئی۔ جس سے ملک بھر میں مکتب تشیع میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

06ژانویه
شام تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا عمران خان کو انتباہ

شام تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا عمران خان کو انتباہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان شیعہ ہزارہ مظاہرین کے پاس کوئٹہ آئیں، انکے مطالبات سنیں اور پورے کریں،بصورت دیگر ہم پورے پاکستان کو جام کرکے پارلیمنٹ ہاوس،وزرائے اعلیٰ ہاوسز اور گورنر ہاوسز کا گھیراو کرینگے۔