علامہ سید مرید حسین نقوی

16جولای
علامہ سید مرید حسین نقوی کا سابق صدر کے انتقال پر اظہار تعزیب کا اظہار

علامہ سید مرید حسین نقوی کا سابق صدر کے انتقال پر اظہار تعزیب کا اظہار

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

06جولای
6 جولائی،یہ عظیم دن ملت تشیع پاکستان کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

6 جولائی،یہ عظیم دن ملت تشیع پاکستان کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ 6 جولائی دراصل ملت تشیع کی فتح کا دن تھا، جس دن زبردستی نافذ کئے گئے زکوۃ آرڈیننس کیخلاف ملت جعفریہ نے قائد ملت مفتی جعفر حسینؒ کی قیادت میں پاکستان کے بدترین آمر ضیاءالحق کیخلاف قیام کیا تھا اور اللہ کی مدد اور اتحادِ ملت کی برکت سے اپنے تمام تر مطالبات کو تسلیم کروایا۔

05جولای
تمام اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں، علامہ سید مرید نقوی

تمام اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں، علامہ سید مرید نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ نے کہا کہ مولوی عبدالرحمن سلفی کسی ملک دشمن ایجنڈا پر کام کر رہا ہے، جس کو ہمارے ملک کا سکون برداشت نہیں ہورہا اور وہ تکفیریت و منافرت کو پروان چڑھانے میں اپنا دجالی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ملک کے سکون اور ترقی کو فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل کردیا جائے۔ 

05ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

خرداد کا مہینہ اس غم انگیز سانحے کی یاد تازہ کرتا ہے جس میں امت مسلمہ اپنے رہبر و پیشوا سے محروم ہوگئی۔ حضرت امام خمینی ؒ عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کی خواب غفلت سے بیداری کا باعث بنے۔ اس بیداری کا نمایاں ترین نتیجہ ایران کی سرزمین پر اسلامی انقلاب کی کامیابی اور بابرکت اسلامی نظام کے قیام کی صورت میں سامنے آیا اور یہی بیداری عالمی استکبار خصوصا عالمی مجرم امریکہ کی سربراہی میں قائم کردہ استبدادی نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی مظلوم اقوام عالم کے لئے امید اور آزادی کی کرن ثابت ہوئی۔

11می
علامہ اظہر کاظمی آف جھنگ کا انتقال، علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے اظہار افسوس وتعزیت

علامہ اظہر کاظمی آف جھنگ کا انتقال، علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے اظہار افسوس وتعزیت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئیر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے اس افسوس ناک سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام مولانا سیداظہر کاظمی کے انتقال پرملال پر انتہائی افسوس ہوا، آپ ایک بہترین استاد اور عالم دین تھے۔

07می
فلسطین اور قدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

فلسطین اور قدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے تحت منعقدہ "آن لائن القدس کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور القدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے۔ یہ زمین ارض مقدس ہے، یہ زمین ابراہیمی ہے، جو نہ صرف عربوں کی ہے ، بلکہ اس زمین پر ہر اس مسلمان کا حق ہے جو حضرت ابراہیم اور قبلہ اول پر ایمان رکھتا ہے۔

04می
امام علیؑ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، سینیئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

امام علیؑ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، سینیئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی زندگی سے ایک عام انسان سے لے کر حکمران تک اور ایک طالب علم سے لے کر ایک فقیہہ تک ہر شخص بھرپور استفادہ کرسکتا ہے۔

01می
مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے یکم مئی”عالمی یوم مزدور“ کے موقع پر کہا ہے کہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔

06فوریه
مظلوم کشمیری عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے، علامہ مرید نقوی

مظلوم کشمیری عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے، علامہ مرید نقوی

مدینة العلم مدارس یورپ کے سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پہ ایک بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے ان کی مدد کرنے کے بجائے تمام انسانی حقوق کے ذمہ دار ادارے اور تنظیمیں سکوت اختیار کیے ہوئے ہیں۔