علامہ عارف واحدی

05ژانویه
حکومت کو چاہئیے کہ جو عناصر دیگر مسالک اور مقدسات کی توہین کرنے میں ہی اپنی بقا سمجھتے ھیں انہیں لگام ڈالیں

حکومت کو چاہئیے کہ جو عناصر دیگر مسالک اور مقدسات کی توہین کرنے میں ہی اپنی بقا سمجھتے ھیں انہیں لگام ڈالیں

دونوں راھنماوں کی نشست میں کہا گیا کہ شیعہ علما کونسل اور ھماری قیادت کی ھمیشہ اتحاد و وحدت کی کوششوں کے باوجود بعض تکفیری عناصر کو فرقہ واریت پھیلانے کی چھٹی دینے سے پتہ چلتا ھے کہ ایک سازش کے تحت امت کے درمیان وحدت و اخوت کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں مسلسل جاری ھیں-

15دسامبر
علامہ عارف واحدی کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات

علامہ عارف واحدی کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات

علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں مفسر قرآن بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی ہے۔

17نوامبر
شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ تبلیغات کے سربراہ کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ تبلیغات کے سربراہ کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات

معاشرے کی اصلاح اور جوانوں کی تربیت کے لئے یہ شعبہ انتہائی اھمیت کا حامل ھے معاشرے میں اخلاق اسلامی کو غالب کرنے کے لئے ھمیں مدارس،مساجد اور امامبارگاہوں کو بہتر انداز میں فعال کرنے کی ضرورت ھے،

08نوامبر
قوم، ملک و امت کو انتشار کی نہیں بلکہ محبت اخوت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی

قوم، ملک و امت کو انتشار کی نہیں بلکہ محبت اخوت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی

علامہ واحدی صاحب نے کہا کہ آج پورے ملک میں یہ مسرت بھری خبر ہے کہ ہنگو کی سرزمین سے امت کو بہت بڑا اور عالیشان اتحاد کا پیغام دیا جارہا ہے اس عظیم اجتماع سے فرقہ پرست اور تکفیری عناصر کی فرقہ واریت پھیلانے کوششیں ناکام اور امت کے اتحاد و اتفاق کی کاوشیں کامیاب ہو رہی ہیں

14سپتامبر
ناصر عباس شیرازی اور اسد نقوی کی علامہ عارف واحدی سے اہم ملاقات

ناصر عباس شیرازی اور اسد نقوی کی علامہ عارف واحدی سے اہم ملاقات

اس موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کے عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، جھوٹی آیف آئی آرز اور شیڈول فور ناقابلِ قبول ہے، متعصبانہ رویئے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

03سپتامبر
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،علامہ عارف واحدی

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہاکہ ہم معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف تکفیری عناصر کی مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ چندسال قبل کے ایک وڈیو کلپ کو بہانا بنا کر فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ کے ذریعہ وطن عزیزکی پرامن فضا کومکدرکرنے کی جوسازش کی جارہی ہے وہ بلاجواز، کھلی زیادتی اورانتہائی قابل مذمت ہے۔

03سپتامبر
علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے، علامہ عارف واحدی

علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے، علامہ عارف واحدی

آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے کشمیری لیڈر علی گیلانی کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حریت رہنما کی جموںو کشمیر کی آزادی کیلئے پُر خلوص جد وجہد و خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سید علی گیلانی مرحوم کے بلندی درجات کےلئے دعا کی۔

01ژوئن
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات

جامعہ المنتظر کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔ علامہ عارف واحدی نے آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی سے ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

05می
مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے، انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا، علامہ عارف واحدی

مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے، انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا، علامہ عارف واحدی

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے بانیان مجالس و جلوس و عزاداروں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور میں شیعہ علماءکرام کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا انعقاد ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔ اور ملک بھر میں مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے مگر انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔