قم

27آوریل
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی صحت بہتر، گھر منتقل

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی صحت بہتر، گھر منتقل

رپورٹ کے مطابق انہیں شدید جسمانی کمزوری اور نقاہت کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی اور وہ دوبارہ قم المقدسہ لوٹ آئے ہیں۔

25مارس
قم، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد+بیانیہ

قم، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد+بیانیہ

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے قم المقدس میں پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس قم المقدس کی قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں حوزہ علمیہ قم میں مقیم پاکستانی علمائے کرام اور دینی طلاب نے شرکت کی۔

19مارس
قم، مجمع طلاب شگر کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امام حسینؑ کا انعقاد

قم، مجمع طلاب شگر کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امام حسینؑ کا انعقاد

جشن کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید سعید موسوی نے امام عالی مقام کی فضیلت، سیرت اور فرمودات پر روشنی ڈالی اور امام حسین علیہ السلام کے قیام کے اہداف میں سے ایک اہم ہدف توحید کا احیاء اور غیر اللہ کی بندگی سے باز رکھنے کو قرار دیتے ہوئے عقیدہ توحید کی مظبوطی اور اللہ سے توجہ ہٹا کر دوسری چیزوں کی پرستش کے اسباب کے حوالے سے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔

15مارس
مرکزی پلیٹ فارم زاٸرین سمیت ہر سطح پر قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے، علامہ سید ظفر نقوی

مرکزی پلیٹ فارم زاٸرین سمیت ہر سطح پر قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے، علامہ سید ظفر نقوی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بیرون ممالک قومی پلیٹ فارم قاٸد محبوب کی قیادت میں ہر میدان میں قوم کی خدمت کر رہا ہے، یہ دفتر پوری قوم کا دفتر ہے بغیر کسی تنظیمی وابستگی کے دفتر ہر شخص کی خدمت کیلٸے حاضر ہے. 

10مارس
امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے، آیت اللہ صافی گلپائیگانی

امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے، آیت اللہ صافی گلپائیگانی

مجمع جہانی اہل بیت ؑ کے زیر اہتمام قم میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے فرمایا کہ امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے۔حضرت ابوطالب اور ان کے عظیم خاندان نے دین مبین اسلام کی ناقابل فراموش خدمت کی ہے۔ تمام مسلمانوں بالخصوص شیعیان اہل بیت کا فریضہ ہے کہ اس عظیم شخصیت کو پہچاننے اور دوسروں میں متعارف کرانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش جاری رکھیں۔

09فوریه
آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد میں “چراغ راہ بصیرت” جمعرات کو قم میں ہوگا

آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد میں “چراغ راہ بصیرت” جمعرات کو قم میں ہوگا

العزم علمی و ثقافتی مرکز قم مقدسہ کی جانب سے دنیائے اسلام کے عظیم مفکر و فلاسفر حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی "چراغ راه بصیرت"کے عنوان سے تجزیاتی علمی نشست جمرات 11 فروری 2021ء کو مدرسہ امام خمینی رح کی مسجد میں ہوگی.

05فوریه
مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، مفتی گلزار احمد نعیمی

مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، مفتی گلزار احمد نعیمی

ایران کے شہر قم المقدس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم نے کیا۔

20ژانویه
قم میں ” عزاداری اِن قم” کی جانب سے موکب کا اہتمام+تصاویر

قم میں ” عزاداری اِن قم” کی جانب سے موکب کا اہتمام+تصاویر

رپورٹ کے مطابق اس سال ایام فاطمیہ ؑ کے موقع پر فلکہ صفائیہ قم میں تبلیغی موکب لگایا گیا، جس میں مختلف پینٹنگز اور ڈیکوریشن کی مدد سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت بیان کی گئی۔ اس کے علاوہ موکب پہ آئے بچوں اور بچیوں کو گفٹس بھی دیئے گئے، جن میں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نام کی پینٹنگز، بچیوں کے مقنعہ، حرم کے کھانے کے ٹکٹس اور حرم کے تبرکات سمیت مختلف چیزیں شامل تھیں۔

17ژانویه
قم میں شہادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ منعقد+تصاویر

قم میں شہادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ منعقد+تصاویر

بزم علم ادب بلتی قم کے زیراہتمام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کے سلسلہ میں آج محفل مسالمہ کا اہتمام فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستان قم المقدسہ کیا گیا۔