مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























آیت اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی نوَّر اللہ مرقدہ الشریف کا شمار بھی مقام اجتہاد کے اعلیٰ درجے پر فائز انہیں فقہاء میں ہوتا تھا۔ آپ کا سانحۂ ارتحال مسلمانان عالم کے لئے بالعموم اور مکتب تشیع کے لئے بالخصوص ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ آیت اللہ کریمی جھرمی کی امامت میں ادا کردی گئی۔
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو تشییع جنازہ کے لئے قم کی معروف بین الاقوامی دینی درسگاہ مدرسہ امام خمینی رح منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم س لے جایا جائے گا۔
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو تشییع جنازہ کے لئے قم کی معروف بین الاقوامی دینی درسگاہ مدرسہ امام خمینی رح منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم س لے جایا جائے گا۔
قم میں موجود بزرگ مجتہدین عظام آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، علوی گرگانی،جعفر سبحانی اور نوری ہمدانی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہٗ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہیں۔
آیۃ اللہ صافی گلپائیگانی ان روایت پسند علماء میں سے ایک تھے، جنہوں نے موسیقی کی محفلوں کے انعقاد کی مخالفت کی۔ جب قم المقدسہ میں ایک کنسرٹ کی خبر ملی تو انہوں نے ایک مذمتی بیان میں کہا: موسیقی اور کنسرٹ سے امام زمانہ علیہ السلام کو دلی تکلیف پہنچتی ہے۔ یہ تقریباً 2012ء کی بات ہے
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے کہاکہ اس عظیم مرجع کا فقدان ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ قم کے مہتممین اور فضائل کے پیکر اور دین کے مثالی خادموں میں سے تھے۔
ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ حضرت آیۃ الله العظمى مرجع عالی قدر شيخ لطف الله صافی گلپائیگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے رحلت کی خبر موصول ہوئی۔مرحوم و مغفور نے ایک طویل زندگی حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی خدمت اور علماء کی تربیت کے ذریعے دین مبین اسلام کی خدمت کی اور اہلبیت علیھم السلام کے شیعوں کا خیال رکھا اور ان پر مہربان رہے۔
امام جمعہ سکردو نے حضرت آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم فقدان کو عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔