مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























پیر محمد معصوم حسین نقوی نے کہا کہ ایران دنیا میں ابھرتی ہوئی عسکری طاقت ہے،جس نے امریکی دباو کو مسترد کرکے خود مختاری کی پالیسی اختیار کی۔اس کا چین اور روس کے ساتھ سفارتی تعلق پاکستان کے بھی مفاد میں ہوگا۔
جمعیت علماءپاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سید ہ فائزہ نقوی نے بھارت کے ساتھ تجارت کو مسئلہ کشمیر کی 5 اگست کی پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے 5 اپریل کو عالمی ضمیر کے دن کے موقع پرکہا کہ کشمیر اورفلسطین کے مسلمانوں پر ظلم اور انکا قتل عام عالمی ضمیر پر ایک دھبہ ہے،اقوام عالم کی بڑی طاقتیں ضمیر کے عالمی دن کے موقع پر ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کو بغیر کسی مقدمہ کے جبری طور پر لاپتہ اور قید رکھنا غیر آئینی ،غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل ہے۔جبری گمشدگی کے کیسوں میں اضافہ ریاست پاکستان اور عوام کے لئے تشویشناک ہے۔
علامہ شیخ نوروز نجفی ایک طویل مدت تک دین مبین اسلام کی تعلیمات سے سینکڑوں تشنگان علوم قرآن وحدیث کو سیراب فرماتے رہے۔ پوری بابرکت زندگی خدمتِ علم و علماء میں صرف کردی اور اپنے پیچھے ایک عظیم علمی سرمایہ اپنے باکردار شاگردوں اور مدارس دینیہ کی صورت میں چھوڑا ہے۔
مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ گمبٹ، ضلع خیرپور میرس کے پرنسپل حجۃ الاسلام عطا محمد باقری نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم، آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر، آیت اللہ مدرس افغانی کے نامور شاگردوں میں سے تھے.
بحرینی عوام خصوصا سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ کی جیلوں میں قید 60 افراد سے زیادہ کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن کا کوئی علاج معالجہ نہیں کروایا جا رہا ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے کہاکہ اس پرہیزگار عالم نے اپنی عظیم زندگی کو اسلامی علوم اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور فروغ کے ساتھ طالب علموں کی تدریس، تربیت اور پاکستان میں اسلامی تعلیم کی ترویج کیلئے صرف کردیا۔
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا مقصد بھی بغداد اور واشنگٹن کے مابین روابط پر نظر ثانی کرنا ہے۔