مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔
پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر خان محمود آصف نے بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے ریجنل کمانڈر ریئر ایڈمرل جعفر تذکر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کئے جائیں گے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے مدیران مدارس، ائمہ جمعہ و جماعت اور خطبائے کرام کے نام جاری خط میں وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس پنجاب میں بذریعہ ویڈیو لنک صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے تمام مسالک کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لھذا ماہ مبارک رمضان رحمت و برکت کے مہینے میں جہاں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہاں نماز جمعہ و جماعت، مجالس و محافل کے اجتماع میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
منجی عالم بشریت، قطب عالم امکان حضرت امام زمان (عج) کی ولادت با سعادت اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر حجّۃ الاسلام شیخ عارف حسین زاہدی کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔
مدرسہ علمیہ مروی تہران کے سربراہ آیت اللہ تحریری نے مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کا مقصد معاشرے میں دینی معارف کی تبلیغ اور نشرو اشاعت ہے اس کام کے لئے مساجد کو مرکز قرار دینا چاہئے ۔
یورپین یونین کے بعض پارلیمانی اراکین، مشیروں اور محققین پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے عراق میں اغیار کی سیاسی مداخلت خصوصا عراق پر قبضہ اور دولت کی لوٹ مار کے خلاف اپنائےگئے یورپین یونین کے موقف کا خیر مقدم کیا اور یورپین یونین کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ عراق، شام اور یمن جیسے مظلوم اور ستم دیدہ ممالک کی حمایت کریں۔
صدر انجمن امامیہ بلتستان اور نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے۔اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کا انتقال ایک سانحہ ہے مرحوم نے اپنی پر برکت زندگی میں لائق طالبعلموں کی تربیت کی مدرسہ جعفریہ کراچی کو ایک خاص معیار کے ساتھ چلایا اور بڑی تعداد میں لائق طالبعلم وہاں سے فارغ ہوئےآپ کی رحلت سے علمی حلقوں میں ایک بہت وسیع خلاء پیدا ہوگیا ہے اور تعلیمی حلقوں میں اداسی چھا گئی ہے۔