وفاق ٹائمز

04آوریل
عرب ممالک استعماری ممالک کی بلیک میل سے نجات کے لئے ایران سے تعلقات کو معمول پر لائیں، سربراہ جے یو پی

عرب ممالک استعماری ممالک کی بلیک میل سے نجات کے لئے ایران سے تعلقات کو معمول پر لائیں، سربراہ جے یو پی

پیر محمد معصوم حسین نقوی نے کہا کہ ایران دنیا میں ابھرتی ہوئی عسکری طاقت ہے،جس نے امریکی دباو کو مسترد کرکے خود مختاری کی پالیسی اختیار کی۔اس کا چین اور روس کے ساتھ سفارتی تعلق پاکستان کے بھی مفاد میں ہوگا۔

04آوریل
بھارت سے تجارت کو مسئلہ کشمیر کی متنازع پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنا قابل تحسین ہے، فائزہ نقوی

بھارت سے تجارت کو مسئلہ کشمیر کی متنازع پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنا قابل تحسین ہے، فائزہ نقوی

جمعیت علماءپاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سید ہ فائزہ نقوی نے بھارت کے ساتھ تجارت کو مسئلہ کشمیر کی 5 اگست کی پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

04آوریل
کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم اور انکا قتل عام عالمی ضمیر پر ایک دھبہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم اور انکا قتل عام عالمی ضمیر پر ایک دھبہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے 5 اپریل کو عالمی ضمیر کے دن کے موقع پرکہا کہ کشمیر اورفلسطین کے مسلمانوں پر ظلم اور انکا قتل عام عالمی ضمیر پر ایک دھبہ ہے،اقوام عالم کی بڑی طاقتیں ضمیر کے عالمی دن کے موقع پر ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔

04آوریل
جبری گمشدگی واقعات میں اضافہ ریاست اور عوام کے لئے تشویشناک ہے، علامہ سبطین سبزواری

جبری گمشدگی واقعات میں اضافہ ریاست اور عوام کے لئے تشویشناک ہے، علامہ سبطین سبزواری

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کو بغیر کسی مقدمہ کے جبری طور پر لاپتہ اور قید رکھنا غیر آئینی ،غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل ہے۔جبری گمشدگی کے کیسوں میں اضافہ ریاست پاکستان اور عوام کے لئے تشویشناک ہے۔

04آوریل
علامہ شیخ نوروز علی کے ارتحال کی خبر مدارس دینیہ کے لئے انتہائی غمناک ہے، حجت الاسلام جسکانی

علامہ شیخ نوروز علی کے ارتحال کی خبر مدارس دینیہ کے لئے انتہائی غمناک ہے، حجت الاسلام جسکانی

علامہ شیخ نوروز نجفی ایک طویل مدت تک دین مبین اسلام کی تعلیمات سے سینکڑوں تشنگان علوم قرآن وحدیث کو سیراب فرماتے رہے۔ پوری بابرکت زندگی خدمتِ علم و علماء میں صرف کردی اور اپنے پیچھے ایک عظیم علمی سرمایہ اپنے باکردار شاگردوں اور مدارس دینیہ کی صورت میں چھوڑا ہے۔

04آوریل
علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور

علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور

مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ گمبٹ، ضلع خیرپور میرس کے پرنسپل حجۃ الاسلام عطا محمد باقری نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم، آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر، آیت اللہ مدرس افغانی کے نامور شاگردوں میں سے تھے.

04آوریل
بحرین؛ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے+ تصاویر

بحرین؛ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے+ تصاویر

بحرینی عوام خصوصا سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ کی جیلوں میں قید 60 افراد سے زیادہ کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن کا کوئی علاج معالجہ نہیں کروایا جا رہا ہے۔

04آوریل
آیت اللہ اعرافی کا شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت

آیت اللہ اعرافی کا شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت

آیت اللہ اعرافی نے کہاکہ اس پرہیزگار عالم نے اپنی عظیم زندگی کو اسلامی علوم اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور فروغ کے ساتھ طالب علموں کی تدریس، تربیت اور پاکستان میں اسلامی تعلیم کی ترویج کیلئے صرف کردیا۔

03آوریل
عراق کو امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، عراقی وزیر اعظم

عراق کو امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا مقصد بھی بغداد اور واشنگٹن کے مابین روابط پر نظر ثانی کرنا ہے۔