صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی میت کو کچھ دیر پہلے کربلائے پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔
حضرت حمزہ سید الشہدا علیہ السلام عالمی کانفرنس کے منتظمین سے خطاب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایاکہ میں واقعی آپ حضرات کا بہت شکر گزار ہوں جنھوں نے اس بارے میں سوچا اور یہ بڑا اقدام انجام دیا۔ البتہ یہ ایک تمہید ہے۔ یعنی آپ کا یہ اقدام اور جناب حمزہ سلام اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ اجلاس، یہ تمہیدی کام ہے، اگلے کاموں کے لیے آئيڈیل معین کرنے والا کام ہے۔ اصل کام تو ہنر کو انجام دینا ہے۔ اس کام کے لیے پرفارمنگ، لسانی اور ویجوول (visual) آرٹس کو استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ حضرت حمزہ جیسی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مقصد پورا ہو سکے۔
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو جامع مسجد شیخ طوسی سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام لے جایا گیا، تشییع میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کو کچھ ہی دیر پہلے امام خمینی رح ائرپورٹ سے تدفین کے لئے عراق منتقل کردیا گیا ہے۔
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی مرحوم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بروز جمعرات عراقی وقت کے مطابق ٹھیک 10 بجے صبح آیۃ اللہ صافی کی میت کو مسجد جامع شیخ طوسی سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی طرف لے جایا جائے گا اور روضہ مطہر سے طواف کے بعد تدفین کے لئے کربلا منتقل کردیا جائے گا۔
جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین علی عباسی نے آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام کہاکہاس عالم ربانی کی بابرکت زندگی کے کئی عشروں کے دوران، علماء کی ایک بڑی تعداد نے ان سے علمی و تحقیقی امور میں کسبِ فیض کیا اور ان کے فقہی، کلامی اور حدیثی آثار سے مستفید ہوئے۔
ایران کے صدر اوران کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر شہید محمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.
بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ آیت اللہ کریمی جھرمی کی امامت میں ادا کردی گئی۔
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو تشییع جنازہ کے لئے قم کی معروف بین الاقوامی دینی درسگاہ مدرسہ امام خمینی رح منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم س لے جایا جائے گا۔