13می
عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے ، وہ اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے، اسے نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے۔

06می
سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم

سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں، سفارت خانے ایسے نہیں چل سکتے، بدقسمتی سے ہمارے سفیروں کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رویہ ناروا ہوتا ہے۔

26آوریل
مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،آزادی القدس کانفرنس

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،آزادی القدس کانفرنس

عالم اسلام اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائے تو کچھ لمحوں میں اسرائیل کا وجود دنیا سے ختم ہوسکتا ہے، مگر افسوس کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں موجود اسلامی ممالک کے منہ کو تالے لگ جاتے ہی

25آوریل
کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے فوج کی خدمات لی جائیں، وہ فوج جس نے ہمیشہ سیلاب،زلزلے اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کی اورساتھ کھڑی رہی۔

24آوریل
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ, وزیر اعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پیغام

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ, وزیر اعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پیغام

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب سے بڑھ گئے، میں زبردست ردعمل پر بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

24آوریل
اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا، پرویز الہیٰ

اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا، پرویز الہیٰ

تاریخ پاکستان اسلام اور اس کیلئے جدوجہد کرنیوالے اکابرین کیساتھ وابستہ ہے، یہ ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے، اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا۔

22آوریل
ایران اور پاکستان کا “ناموس رسالت” کے لئے مشترکہ جہدوجہد کرنے کا عزم، حرم امام رضاؑ سے ویڈیو پیغام جاری

ایران اور پاکستان کا “ناموس رسالت” کے لئے مشترکہ جہدوجہد کرنے کا عزم، حرم امام رضاؑ سے ویڈیو پیغام جاری

زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حرم امام رضاؑ کے متولی حجتہ السلام والمسلمین جناب احمد مروی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر پاکستانی قوم کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ حجت الاسلام جناب احمد مروی اور ایرانی قیادت نے من جملہ فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت کیلئے، حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت کیلئے اور اسلام کی سربلندی کیلئے، پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے۔

22آوریل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر حجۃ الاسلام والمسلمین روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا،وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگوہوئی۔

22آوریل
ایران پاکستان تعلقات ؛ 6 مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کے سمجھوتے پر دستخط

ایران پاکستان تعلقات ؛ 6 مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کے سمجھوتے پر دستخط

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کو تہران میں دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی ۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

21آوریل
پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔