17می
حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل 18مئی بروز ہفتہ شام 5:30 بجے آبائی گاؤں چاہ پیر بخش والا تحصیل علی پور میں اداء کی جائے گی۔

23دسامبر
مولانا شبیر حیدری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مقرر

مولانا شبیر حیدری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مقرر

اس سے قبل علامہ موسیٰ رضا جسکانی شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر تھے، علامہ موسیٰ رضا جسکانی کو بعدازاں ایس یو سی کا مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا، جسکے بعد صوبے کے نئے آرگنائزر کا اعلان کیا گیا۔

23دسامبر
تبلیغی جماعت پر پابندی غلط، لیکن ملک میں ایسے اقدامات پر خاموشی کیوں؟ ترجمان علامہ ساجد نقوی

تبلیغی جماعت پر پابندی غلط، لیکن ملک میں ایسے اقدامات پر خاموشی کیوں؟ ترجمان علامہ ساجد نقوی

ترجمان نے بے جا پابندیوں کے خاتمے، آئینی، شہری اور جمہوری آزادیوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انصاف کیلئے پُرامن احتجاج کی کال پر مجبور نہ کیا جائے، انصاف فراہم کیا جائے اور آئینی، جمہوری اور شہری حقوق بحال کیے جائیں۔

23دسامبر
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ محمد رمضان توقیر کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ محمد رمضان توقیر کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اورنائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے وفاق المدارس اور شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ محمد رمضان توقیر کے جواں سال صاحبزادے یاسر رضا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

22دسامبر
مدرسہ ایک عمارت کا نام نہیں ہے فرد کا نام ہے/تبلیغ کا اصل مرکز مسجد ہے، علامہ سید افتخار حسین نقوی

مدرسہ ایک عمارت کا نام نہیں ہے فرد کا نام ہے/تبلیغ کا اصل مرکز مسجد ہے، علامہ سید افتخار حسین نقوی

انہوں نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو دینی طالبعلموں کے لئے نمونہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ علامہ قاضی صاحب کا تمام تر سہولیات کے باوجود قم کو چھوڑنا ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، اتنے سال ایران میں خدمات انجام دینے کے بعد یہاں سے پاکستان چلے گئے اور وہاں بھی جراتمندانہ اقدامات کیے۔

18دسامبر
شہید علماء کی تجلیل کا ساتواں پروگرام مدرسہ الامام المنتظر(عج) میں منعقد

شہید علماء کی تجلیل کا ساتواں پروگرام مدرسہ الامام المنتظر(عج) میں منعقد

مدرسہ الامام المنتظر(عج) کے شعبہ فرھنگی تربیتی کی جانب سے شہید علماء کی تجلیل کے حوالے سے ساتواں سالانہ پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے اساتید، علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

18دسامبر
علامہ یوسف جوہری کی کتاب “مثالی گھرانہ قرآن و سنت کی روشنی میں”زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی

علامہ یوسف جوہری کی کتاب “مثالی گھرانہ قرآن و سنت کی روشنی میں”زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی

بلتستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف جوہری کی کتاب"مثالی گھرانہ قرآن و سنت کی روشنی میں"چھپ کر منظر عام پر آگئی ہے۔

15دسامبر
علامہ عارف واحدی کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات

علامہ عارف واحدی کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات

علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں مفسر قرآن بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی ہے۔

15دسامبر
آج اگر دنیا کے سامنے اسلامی نظام اپنے حقیقی شکل میں آجائے تو باقی تمام نظام خود بخود مِٹ جائیں گے،علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

آج اگر دنیا کے سامنے اسلامی نظام اپنے حقیقی شکل میں آجائے تو باقی تمام نظام خود بخود مِٹ جائیں گے،علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

"اسلاموفوبیا اور مذہبی شدّت پسندی" کے موضوع پر منعقدہ آنلائن سیشن سے گفتگو میں حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کہاکہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اور اس کا عالمی منشور اور ایجنڈا 'صلحِ جہانی' ہے۔یوں اس کے تمام احکام و قوانین بھی آفاقی و جہانی ہیں۔ اسلام کے قانون کا نام ' قرآن' اور اس کے رہبر کا نام 'محمدؐ' ہے۔اسلام اپنے اندر ہر قوم و قبیلہ اور ہر خطے کے لوگوں کو اپنانے کی ظرفیّت رکھتا ہے لیکن افسوس آج دنیا میں بعض نادان افراد کی نادانی اور جہالت کی وجہ سے اسلام بدنام ہو رہا ہے۔

15دسامبر
سانحہ سیالکوٹ میں فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی

سانحہ سیالکوٹ میں فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سری لنکا ہائی کمیشن کے ڈیفینس ایڈوائزر منسٹر کونسل بریگیڈیر شیونتھ کلاتنگے نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ایس یو سی کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی مذمت اور سری لنکن عوام سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔