18ژوئن
ایران و امریکا معاہدہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن

ایران و امریکا معاہدہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن

اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے مشترکہ طور پر اور حسنِ نیت کے ساتھ، 18 جون 2026 کو درج ذیل امور پر اتفاق کیا

16نوامبر
ایران کے سرحدی علاقہ میر جاوہ میں پاکستانی زائرین کے لئے “زائر سرائے آستان قدس رضوی” کا افتتاح

ایران کے سرحدی علاقہ میر جاوہ میں پاکستانی زائرین کے لئے “زائر سرائے آستان قدس رضوی” کا افتتاح

زائر سرائے آستان قدس رضوی" کا میر جاوہ میں افتتاح اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے زائرین نیز ہر سال سیدالشہدا (ع) کے اربعین کے موقع پر عراق جانے والے زائرین کی خدمت مزید بہتر اور بڑے پیمانے پر انجام دی جاسکے۔

15نوامبر
بلتستان کے معروف عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین انتقال کر گئے

بلتستان کے معروف عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین انتقال کر گئے

علامہ حسن فخرالدین کا تعلق بلتستان کے علاقہ کواردو سے تھا اور کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

15نوامبر
علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں ایس یو سی ضلع لاہور کی جانب سے مسجد علامہ الحائری وسن پورہ میں استقبالیہ

علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں ایس یو سی ضلع لاہور کی جانب سے مسجد علامہ الحائری وسن پورہ میں استقبالیہ

علامہ شبیر میثمی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعةالمنتظر میں ملاقات کی ، ملی اور تنظیمی امور پر ان سے رہنمائی حاصل کی۔

15نوامبر
لاپتہ افراد میں سے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، علامہ مرید حسین نقوی

لاپتہ افراد میں سے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، علامہ مرید حسین نقوی

جبری طور پر لاپتہ کی گمشدگی انسانی حقوق، اسلامی تعلیمات اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مظاہرین کو فی الفور رہا اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کو بازیاب کروایا جائے

14نوامبر
مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر

مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر

نامور عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ لوگ مسجدوں کو آباد کریں۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ آج مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد بہت کم ہے، جبکہ موذن کی اذان ہر مسلمان کیلئے ہے ۔ ملک کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ہم مساجد سے جڑیں، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت کریں اور اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت مانگیں۔

14نوامبر
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سجادہ نشین دربار سلطان باہو،دیوان احمد مسعود چشتی سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر،پیر سید علی حیدر شاہ سجادہ نشین حضور دائم الحضوری، پیر سکندر سلطان قادری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان، پیر صوفی محمد اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ سید بلال شاہ ہاشمی، قاری مہدی حیات نعیمی،صاحبزادہ سید عمیر شاہ اور وفد کے باقی معززین نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

13نوامبر
ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں، علامہ شیخ شفا نجفی

ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں، علامہ شیخ شفا نجفی

علامہ شیخ شفاء نجفی نے اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں آیات قرآنی سے ا ستفادہ ہوتا ہے کہ کم ناپنے تولنے والا آخرت اور روزِ جزا پر ایمان نہیں رکھتا ۔ اگر وہ قیامت کا ایمان ویقین رکھتا ہوتا، بلکہ گمان بھی رکھتا ہوتا تو اسے احساس ہوتا کہ جتنا مال اُس نے بے ایمانی کر کے کم دیا ہے اس کا قیامت کے دن حساب ہوگا۔ اس مال کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اگریہ احساس ہوتا تو وہ کبھی ایسی خیانت نہ کرتا اگر ایمان ہو تو وہ یہ خیال رکھتا کہ اگرچہ وہ حقدار کو غافل کر کے اسے مطلوبہ مال سے کم لے سکتا ہے۔

13نوامبر
قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ و قت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ و قت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قومی مفاد میں پاک ایراان گیس پائپ لائن منصوبہ وقت کی ضرورت ہے ،پاک ا یران گیس پائپ لائن منصوبہ کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، منصوبے کی تکمیل سے ملک کی انڈسٹری کو سستی گیس میسر آئے گی، صنعتی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی اور گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ ایران کی جانب سے اس منصوبے پر 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورپاکستان کو اپنے حصے کا کام ابھی کرنا ہے۔

12نوامبر
قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے تو شعور زندگی پیدا ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے تو شعور زندگی پیدا ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن مجید اور دعاﺅں کو سمجھ کر پڑھا جاتا تومسلمانوں کی عملی زندگی ایسے نہ ہوتی،جو آج ہے۔قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے تو شعور زندگی پیدا ہوگا