19می
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا مولانا باقر نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا مولانا باقر نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے اپنے ایک پیغام میں علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

18فوریه
خبر غم، قومی ہیرو “محمد علی سدپارہ” کی موت کی تصدیق

خبر غم، قومی ہیرو “محمد علی سدپارہ” کی موت کی تصدیق

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔

18فوریه
ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈینیشیا میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقرار رکھنے میں لازوال کردار ادا کیا، مدیر حوزہ علمیہ الامام المنتظر

ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈینیشیا میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقرار رکھنے میں لازوال کردار ادا کیا، مدیر حوزہ علمیہ الامام المنتظر

وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت اتحادبین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور انڈینیشیا میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقراررکھنے میں لازوال کرداراداکیا۔ اور مرحوم وسیع القلب ، باہمت اور ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے۔

18فوریه
ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈینیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ انڈونیشیا میں مکتب اہل بیت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بہترین طر زعمل سے اسلام کے حقیقی اور روشن چہرے کو روشناس کرایا۔

18فوریه
جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان کے تحت “صوت ولحن اور معلمین قرآن تربیتی کورسز” کا آغاز

جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان کے تحت “صوت ولحن اور معلمین قرآن تربیتی کورسز” کا آغاز

۷۰ گھنٹوں پر مشتمل اس کورس میں صوت و لحن سے مربوط مضامین جیسے قرآنی نغمات ،آواز کی بہتری کا طریقہ کار،آواز کی نوعیت اور قرآنی نغمات کی فروعات،وقف و ابتدا اور قرآنی مقابلوں میں قابل توجہ نکات کو بیان اور عملی مشق کروائی گئی۔

17فوریه
عورت کے لئے شرم سے بڑھ کر کوئی زیور نہیں اور چادر سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، محترمہ فرحانہ گلزیب

عورت کے لئے شرم سے بڑھ کر کوئی زیور نہیں اور چادر سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، محترمہ فرحانہ گلزیب

پرنسپل مدرسہ فاطمیہ خانم فرحانہ گلزیب نے کہاکہ نامحرم رشتوں سے حجاب شرعی لازمی ہےخواتین کو چاہئیے کہ وہ تعلیمات اسلامی حاصل کریں تاکہ انہیں پتا چلے کو محرم ہے کون نامحرم، ہماری خواتین پڑھی لکھی ہیں لیکن ان کو ابھی حرام حلال محرم نامحرم کا پتہ نہیں ہے.

17فوریه
سیاسی استحکام ملک گیر جماعتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سیاسی استحکام ملک گیر جماعتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سیاست عوام کی خدمت اور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا نام ہے۔دیندار لوگوں کی سیاست میں موجودگی پیغمرانہ شعار ہے جو مفاد پرست اور موقعہ شناس عناصر کے لیے حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے

17فوریه
مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، مشترکہ لائحہ عمل کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے، ڈا کٹر عبدالغفور راشد

مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، مشترکہ لائحہ عمل کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے، ڈا کٹر عبدالغفور راشد

مدارس کی تقسیم اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت تھی ، جس نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نئے وفاق المدارس کا اعلان کیا۔ان کاکہنا تھا کہ مدارس کی تقسیم کے اثرات بہت منفی ہوں گے

17فوریه
اسلامی جمہوریہ ایران علاقہ کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے، سید حسن نصراللہ

اسلامی جمہوریہ ایران علاقہ کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے، سید حسن نصراللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شیخ راغب حرب کے مؤقف کی ضرورت ہے ، ہمیں اسلامی مزاحمت کی پیشرفت کے لئے شہید عماد مغنیہ کے جذبہ فداکاری کی ضرورت ہے۔ ہم شہید سید عباس موسوی اور تمام شہداء کی وصیتوں کے مطابق عمل کررہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے ملک و قوم کو درپیش خطرہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔

17فوریه
ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہمارے لیے فریق مقابل کے وعدے نہیں بلکہ صرف اس کا عمل معیار ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہمارے لیے فریق مقابل کے وعدے نہیں بلکہ صرف اس کا عمل معیار ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز مشرقی آذربائيجان کے عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے معاملے میں باتیں اور وعدے بہت زیادہ سنے ہیں اور اب اس کے لیے صرف عمل اہم ہے۔