19می
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا مولانا باقر نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا مولانا باقر نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے اپنے ایک پیغام میں علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

19فوریه
جی بی میں علماء کو فور شیڈول کے ذریعے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، خطیب جمعہ سکردو

جی بی میں علماء کو فور شیڈول کے ذریعے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، خطیب جمعہ سکردو

جامع مسجد سکردو میں نماز جمعہ کے خطبہ میں انجمن امامیہ کے صدر علامہ سید باقر الحسینی نے کہا کہ عزاداروں اور علماء کے خلاف کاٹی جانے والی ایف آئی آر کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور دیگر تنظیموں کی جانب سے تحفظ عزا لانگ مارچ کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کے علماء کو سلام پیش کرتے ہیں اسی طرح اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو یقیناً شیعہ ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔

19فوریه
جو شخص خدا کی طرف متوجہ رہتا ہے وہ گناہ، معصیت اور غلطیاں نہیں کرتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

جو شخص خدا کی طرف متوجہ رہتا ہے وہ گناہ، معصیت اور غلطیاں نہیں کرتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

نماز جمعہ کے خطبہ میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ اللہ کا کثرت سے ذکر درحقیقت قوت و طاقت کی علامت ہے۔جو شخص خدا کی طرف متوجہ رہتا ہے وہ گناہ، معصیت اور غلطیاں نہیں کرتاکیونکہ اسے علم ہے کہ اللہ ہر وقت دیکھ رہا ہے۔اس کے بعد حضرت موسیٰ ؑ نے خدا سے عرض کی کہ ہم تو تیرے سامنے ہیں اور ہماری ہر بات ہر حالت تیرے سامنے ہے۔ان دعاؤں کے جواب میں اللہ نے فرمایا یقینا آپ نے جو کچھ مانگایعنی آپ کی خواہشیں،دعائیں قبول کر لی گئیں۔

19فوریه
تحفظ عزا لانگ مارچ نے ثابت کردیا کہ قومی پلیٹ فارم قومی و ملی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا،علامہ سید ظفر علی نقوی

تحفظ عزا لانگ مارچ نے ثابت کردیا کہ قومی پلیٹ فارم قومی و ملی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا،علامہ سید ظفر علی نقوی

کابینہ نے شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داران ،عہدہ داران،لانگ مارچ میں شریک عزاداران،دیگر تنظیموں کے شریک رہنماٶں،جعفریہ یوتھ،جے ایس او ،اور بالخصوص علامہ سید ناظر عباس تقوی ،مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و صوباٸی کابینہ کو کامیاب لانگ مارچ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

19فوریه
شیخ زکزاکی کے افکار کو پوری دنیا میں عام کیا جائے، خطیب حرم امام رضا(ع)

شیخ زکزاکی کے افکار کو پوری دنیا میں عام کیا جائے، خطیب حرم امام رضا(ع)

حجت الاسلام مہدویان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سعادت و خوشبختی اور عاقبت بخیر ہونا فقط اہلبیت علیہم السلام کی پیروی سے ممکن ہے کہا کہ قرآن کریم اور اہلبیت (ع) در حقیقت انسانوں کی ہدایت کے دو راستے ہیں اس لئے ہمیں ایسی راہ پر چلنا ہوگا جس سے سیرت اہلبیت (ع) ہماری زندگیوں میں مجسم ہوسکے ۔ 

18فوریه
محمد علی سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے،سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان

محمد علی سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے،سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان

انہوں نے کہا کہ سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے جو کوہ پیمائی کی دنیا میں وطن عزیز کے نام کو روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے دیدہ دلیری کے ساتھ کےمنزل کے متلاشی رہے۔اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔

18فوریه
محمد علی سدپارہ پاکستان کے عظیم سپوت تھے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

محمد علی سدپارہ پاکستان کے عظیم سپوت تھے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

انکا مزید کہنا تھا ایسے قومی ہیروز صدیوں بعد جنم لیتے ہیں انکی اھلبیتؑ سے خصوصا محافظ شریعت حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی مثال آپ تھی انہوں نے امام کے فرمان پہ عمل کیا وطن سے محبت کا عملی نمونہ پیش کیا۔

18فوریه
امام حضرت علی نقی ؑ کے یوم ولادت کے موقع قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

امام حضرت علی نقی ؑ کے یوم ولادت کے موقع قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

علامہ سید ساجد علی نقوی نے5رجب المرجب کو دسویں امام حضرت علی نقی ؑ کے یوم ولادت کے موقع پر کہاہے کہ حضرت علی نقی الہادی ؑ نے انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میں دین اسلام کی حفاظت اورترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ جہاں انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور نظام حکومت جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

18فوریه
محمد علی سدپارہ کی فتوحات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ افضل حیدری

محمد علی سدپارہ کی فتوحات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ افضل حیدری

وفاق والمدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو محمد علی سدپارہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر فخر ہے، انکی ملک کیلئے کامیابیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔

18فوریه
محمدعلی سدپارہ مرحوم بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیماہونےکےساتھ ساتھ ایک محبِ وطن انسان تھے، علامہ امین شہیدی

محمدعلی سدپارہ مرحوم بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیماہونےکےساتھ ساتھ ایک محبِ وطن انسان تھے، علامہ امین شہیدی

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏مرحوم محمدعلی سدپارہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیماہونےکےساتھ ساتھ ایک محبِ وطن انسان تھے۔امیدکرتاہوں کہ اپنےعلاقہ کی ترقی کاجوخواب انہوں نےدیکھاتھاوہ ان کی خدمات کےصلہ کےطورپرحکومت ضرورپوراکرےگی۔