مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے مشترکہ طور پر اور حسنِ نیت کے ساتھ، 18 جون 2026 کو درج ذیل امور پر اتفاق کیا
ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع
علامہ سید ساجد علی نقوی نے ماہ مبارک رمضان 1442 ھ کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قمری سال کا نواں مہینہ جس میں طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک چند امور سے قربت خداوندی کی نیت پرہیز کیا جاتا ہے اور روزے جیسی اہم ترین عبادت انجام دی جاتی ہے یہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل ہیں اور ان میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ہر مہینے کے اپنے اپنے تقاضے ہوتے ہیں اس مہینے کا تقاضا یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت کرو اس لئے کہ ہر چیز کے لئے موسم بہار ہوتا ہے قرآن مجید کیلئے موسم بہار ماہ مبارک رمضان ہے قرآن مجید کا نزول اسی مہینے میں شروع ہوا۔ زیادہ سے زیادہ قرآنی آیات کی تلاوت کرو ایک آیت کا ثواب پورا قرآن مجید ختم کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ تلاوت کے ساتھ ساتھ سمجھو کہ قرآن کیا ہے۔ اس میں نمازیں زیادہ پڑھو اور ظہر کی نماز کے بعد ہاتھ لمبا کر کے دعا مانگو اس دعا کو اﷲتعالیٰ قبول فرماتا ہے۔ اس مہینے میں جتنا لمبا سجدہ کرو گے اس قدر گناہ معاف ہو جائیں گے۔ آئندہ کے لئے تیاری کر لو کہ ہم نے کوئی گناہ نہیں کرنا۔
رہبر انقلاب کی جانب سے امسال رمضان المبارک کی قرآنی تقاریب،کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق،اجتماعی پروگراموں کے عدم انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے،صرف کچھ ایرانی مایہ ناز اور برجستہ قاری قرآن کی موجودگی میں مصلی امام خمینی تہران میں منعقد ہوں گی۔
حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ حسین مظاہری نے آج اپنے آن لائن درس اخلاق میں کہا کہ متقین کی دو خاص صفات ہوتی ہیں، جن میں سے ایک اعتقادی صفت ہے؛ یعنی: اللہ تعالیٰ سے تعلق برقرار رکھنا اور اس پر ایمان رکھنا؛ جبکہ دوسری خاص صفت عملی ہے ؛یعنی: لوگوں سے رابطہ رکھنا اوراللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا۔ متقین اپنے کردار کے ذریعے معاشرے میں عبادتوں کو زندہ رکھتے ہیں اور یہی صفت ان کی خصوصیات میں سے ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کے ذریعے قرآن کریم کی 26 آیتوں کو قرآن سے ہٹانے کے سلسلے میں داخل کی گئی عرضِی کل عدالت عالیہ نے خارج کر دی ہے اور وسیم رضوی پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ اس موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے اراکین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قرآن کریم کی عظمت و فضیلت اور حقانیت کو واضح کرتا ہے اور ملک میں رہنے والے باشندوں کا کورٹ پر یقین اور اعتماد مستحکم کرتا ہے ۔
سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علماءسے خواہش کی گئی ہے کہ پیروان مکتب حقہ کے لیے رویت ہلال میںمرکزیت پیدا کرنے کے سلسلے میں وفاق المدارس کے مرکزی دفتر، مقامی علمائ، آئمہ مساجد، مدارس کے پرنسپل صاحبان اور متدین مومنین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریںاور چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔
حالیہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقامات ٹیگور ہال اور ایس کے ای سی سی میں پہلی مرتبہ فیشن شو کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں کشمیری خواتین کی ایک تعداد نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ۔اسی دوران اتوار کے روز برقع پوش خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ڈل جھیل کے کنارے پرتاپ پارک سے لیکر ایس کے ای سی سی تک فیشن شو کے خلاف پیدل مارچ کرکے زبردست احتجاج کیا.
ہندوستانی سپریم کورٹ نے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کی درخواست کرتے ملعون وسیم رضوی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو مسترد کردیا ہے.