14اکتبر
مدرسہ سبطین نجف اشرف میں آیت اللہ سعید الحکیم کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد

مدرسہ سبطین نجف اشرف میں آیت اللہ سعید الحکیم کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد

مدرسہ سبطین الدینیہ نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ فقیہ اہل بیت سماحة السيد محمد سعيد الحكيم قدس الله سرہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

02ژانویه
شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی کے مشن کو جاری رکھیں گے، عراقی عوام

شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی کے مشن کو جاری رکھیں گے، عراقی عوام

اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر بغداد میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

02ژانویه
مشہد میں موجود پاکستانی تنظیموں کی جانب سے شہدائے مقاومت کانفرنس منعقد

مشہد میں موجود پاکستانی تنظیموں کی جانب سے شہدائے مقاومت کانفرنس منعقد

شھدائے مقاومت کانفرنس سے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد مقدس کے سربراہ کے مشاور حجۃالاسلام حسن مھدیان نے اپنے خطاب میں شہدائے مقاومت، شہدائے مدافع حرم اور بطور خاص شہید قاسم سلیمانی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے شہید کی گرانقدر خدمات کا ذکر کیا اور مقصد شھادت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

01ژانویه
ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو کا سال نو کے آغاز پر “عشرہ شہدائے مدافع حرم” منانے کا اعلان

ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو کا سال نو کے آغاز پر “عشرہ شہدائے مدافع حرم” منانے کا اعلان

اجلاس میں جنوری کا پہلا عشرہ،عشرہ شہدائے مدافع حرم کے عنوان سے منانے کا فیصلہ ہوا جس کے تحت مختلف یونٹس میں چھوٹے بڑے پروگرامات منعقد کیا جائے گا۔جب کی مرکزی پروگرام تمام ملی تنظیموں کا مشترکہ دس جنوری بروز اتوار مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں بعنوان"عظمت شہداء کانفرنس"بمناسبت برسی مدافعین حرم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

01ژانویه
غزہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی کوششوں سے مضبوط ہوا، تحریک جہاد اسلامی فلسطین

غزہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی کوششوں سے مضبوط ہوا، تحریک جہاد اسلامی فلسطین

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ نے فلسطینی استقامت کی مدد کے سلسلے میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ستون محکم نامی حالیہ فوجی مشقوں نے ثابت کردیا کہ فلسطینی عوام اس وقت ہمیشہ سے زیادہ مضبوط ہیں۔

01ژانویه
شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام یقینی ہے، ایران

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام یقینی ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ عباس مقتدائی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام یقینی ہے اور اس کی جگہ اور وقت کا تعین ایران کرے گا۔

01ژانویه
آنلائن بین الاقوامی “استقامت کا نظریہ اور عالم اسلام کا مستقبل” سیمنار/داعش کا خاتمہ، جنرل سلیمانی کی استقامت و جہاد کا ثمرہ ہے، مقریرین

آنلائن بین الاقوامی “استقامت کا نظریہ اور عالم اسلام کا مستقبل” سیمنار/داعش کا خاتمہ، جنرل سلیمانی کی استقامت و جہاد کا ثمرہ ہے، مقریرین

رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسن وحدتی شبیری نے " استقامت کا نظریہ اور عالم اسلام کا مستقبل " کے زیرعنوان ایران لبنان اور شام میں استقامتی محاذ کی یونیورسٹیوں کے پہلے بین الاقوامی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کی حیثیت اور استقامت کی ترویج میں اس کے کردار پر زور دیا۔

01ژانویه
علاقائی اور عالمی نظم و نسق کے قیام میں شہید سلیمانی کا کردار

علاقائی اور عالمی نظم و نسق کے قیام میں شہید سلیمانی کا کردار

عین اسوقت جب اسلام دشمن قوتیں اپنی ناکامیوں کے بعد ایک نئی اور دیرینہ سازش میں مصروف تھیں، اسی لمحہ میں شہید سلیمانی جیسے شجاع اور بہادر لیڈر نے ان قوتوں کی سازشوں کو جانچ لیا کہ یہ قوتیں اسلامی اتحاد کو توڑنے جا رہی ہیں۔ لہذا شہید قاسم سلیمانی عالمی و علاقائی سطح پر اسلامی اتحاد میں اس قدر مصروف ہوگئے کہ اپنی ذات کو بھی نظر انداز کر دیا.

01ژانویه
قاسم سلیمانی نے داعش کو شکست دیکر انسانیت کا دفاع کیا،علامہ سید عبدالحسین

قاسم سلیمانی نے داعش کو شکست دیکر انسانیت کا دفاع کیا،علامہ سید عبدالحسین

قاسم سلیمانی تو شیعہ تھا، اس نے شیعوں کا تحفظ کیا، تو میں کہتا ہوں کہ اگر اس نے صرف شیعوں کا تحفظ کرنا ہوتا تو ہر جگہ قدس کی بات کیوں کرتا تھا۔؟ وہ اسرائیل کا دشمن نمبر ایک کیوں تھا۔؟ وہ تو فلسطین کے سنیوں کیلئے بھی اسی طرح پریشان رہتا تھا، جس طرح ایران کے شیعوں کیلئے۔ اس کی نظر میں شیعہ، سنی نہیں بلکہ صرف اور صرف اسلام اور مسلمان تھے۔

31دسامبر
شہید قاسم سلیمانی ایک ہمہ جہت شخصیت

شہید قاسم سلیمانی ایک ہمہ جہت شخصیت

جنرل قاسم سلیمانی نے 11 مارچ 1957 کو ایرانی ضلع کرمان کے ایک دیہات رابر کے سلیمانی قبیلے میں آنکھ کھولی 18 سال کی عمر میں ادارہ فراہمی آب میں ملازمت اختیار کی کچھ عرصے بعد جب امام خمینی کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی تحریک شروع ہوئی تو انہوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ضلع کرمان میں شاہ مخالف مظاہروں میں فرنٹ پہ رہے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد 1981 میں سپاہ پاسداران انقالب اسلامی میں بھرتی ہوئے.