14اکتبر
مدرسہ سبطین نجف اشرف میں آیت اللہ سعید الحکیم کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد

مدرسہ سبطین نجف اشرف میں آیت اللہ سعید الحکیم کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد

مدرسہ سبطین الدینیہ نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ فقیہ اہل بیت سماحة السيد محمد سعيد الحكيم قدس الله سرہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

04سپتامبر
حکیم خاندان کے ایک عظیم سپوت حوزہ علمیہ نجف اشرف کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حکیم خاندان کے ایک عظیم سپوت حوزہ علمیہ نجف اشرف کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طباطبائی کی وفات پر دلی غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکیم خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ عظیم مرجع کل 3 ستمبر 2021 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی وفات پوری عالم تشیع کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔

04سپتامبر
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے عراق کے معروف عالم دین ،حوزہ علمیہ نجف اشرف کے عظیم استاد اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت االلہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے

04سپتامبر
علامہ سید مرید حسین نقوی کا آیت اللّٰہ سید محمد سعید الحکیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

علامہ سید مرید حسین نقوی کا آیت اللّٰہ سید محمد سعید الحکیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے حضرت آیت اللّٰہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا  حضرت آیت اللّٰہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی وفات پر ہم اس عظیم مصیبت کو بالعموم حوزہ ھای علمیہ، خاندان آل حکیم اور ان کے فرزندان بلخصوص حضرت آیہ اللہ سید ریاض حکیم اور بلاخص امام زمانہ (عج) کے خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں ۔

04سپتامبر
آیت اللہ العظمی حکیم نے نصف صدی سے زائد عرصہ حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

آیت اللہ العظمی حکیم نے نصف صدی سے زائد عرصہ حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت پر جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ " آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم" کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ اور اپنے جد امجدحضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور پدر بزرگوار حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی آغوش کی جانب کوچ کرنا امت اسلامی کے اور بالخصوص مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لیے غم و اندوہ کا باعث ہے"۔

04سپتامبر
آیت اللہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑانقصان ہے، علامہ ساجد نقوی

آیت اللہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑانقصان ہے، علامہ ساجد نقوی

قائدملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہاکہ حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کی بہت سی تصانیف تھیں جو علمی حلقوں میں خصوصی توجہ کا مرکز تھیں وہ اتحاد و حدت کے زبر دست داعی تھے اور الحکمۃ فاونڈیشن کے ذریعے دنیا بھر میں فلاحی کاموں میں اپنی مثال آپ تھے ،

04سپتامبر
آیت اللہ العظمیٰ حکیم دشمنان اسلام کے خلاف جہاد میں ہمیشہ پیش قدم رہتے تھے،آیت اللہ علی رضا اعرافی

آیت اللہ العظمیٰ حکیم دشمنان اسلام کے خلاف جہاد میں ہمیشہ پیش قدم رہتے تھے،آیت اللہ علی رضا اعرافی

میں اس عالم ربانی کی رحلت پر  حضرت امام زمان عجل الله تعالی فرجه الشریف، مراجع عظام تقلید، رہبر معظم انقلاب اسلامی، حوزه علمیہ ‌نجف و حوزات علمیہ، حکیم خاندان اور مخصوصا ان کے فرزندان، شاگردان اور ان کے ارادتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے اس مرجع عالیقدر کے لیے رحمت اور رضوان و مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔

03سپتامبر
مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم عراق انتقال کر گئے

مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم عراق انتقال کر گئے

نجف اشرف کے بزرگ عالم دین، مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم دل کا دورہ پڑنے سے آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں.

20آگوست
امام حسینؑ کی قربانی حق و صداقت کے اظہار ، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیا ہے،پیر سید محمد محفوظ مشہدی

امام حسینؑ کی قربانی حق و صداقت کے اظہار ، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیا ہے،پیر سید محمد محفوظ مشہدی

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدرپیرسید محمد محفوظ مشہدی کی زیرصدارت مرکز اہل سنت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ اولڈ کیمپس میں محفل ذکر فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوئی۔

20آگوست
غواڑی بلتستان میں عاشورا کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد مختلف مقامات سے علماء اور عزادار وہاں پہنچ گئے/عزاداری جاری+تصاویر، ویڈیو

غواڑی بلتستان میں عاشورا کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد مختلف مقامات سے علماء اور عزادار وہاں پہنچ گئے/عزاداری جاری+تصاویر، ویڈیو

رپورٹ کے مطابق، حالات کے پیش نظر بلتستان کے دیگر مقامات خصوصا سکردو سے کئی علمائے کرام اور عمائدین اس وقت غواڑی پہنچ گئے ہیں جبکہ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جلوس پر پتھراؤ کرنے اور بلتستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے.