13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

11دسامبر
علماء و اکابرین متنازعہ نصاب تعلیم کو رد کر چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

علماء و اکابرین متنازعہ نصاب تعلیم کو رد کر چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

حکومت نے متنازعہ نصاب تعلیم پر جس نظرثانی کا شیعہ علماء اور اکابرین سے وعدہ کیا تھا، وہ وعدہ وفا نہیں ہوا اور متنازعہ نصاب تعلیم نافذ کرکے ملک میں حکومت خود فرقہ واریت کی فضا پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے علماء و اکابرین اور نمائندہ جماعتیں بالاتفاق متنازعہ نصاب تعلیم کو رد کر چکے ہیں۔

10دسامبر
وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا سیرت حضرت فاطمہؑ کا تقاضا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا سیرت حضرت فاطمہؑ کا تقاضا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

انہوں نے جناب سیدہ کی سیرت کے مختلف پہلو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کے روشن پہلووں میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے کردار و گفتار کو آراستہ کریں۔

10دسامبر
انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پیغام

انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پیغام

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔

10دسامبر
عالمی طاقتیں اور ادارے مختلف طریقوں سے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

عالمی طاقتیں اور ادارے مختلف طریقوں سے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمارے ہاں فکری اور نظریاتی تربیت کا فقدان ہے لہذا ہمیں اس طرف زیادہ متوجہ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان مضبوط ہوں۔ نوجوانوں کو تنظیمی بنانے سےزیادہ تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے، یعنی تربیت کے نتیجہ میں ایسے نوجوان سامنے آئیں جو حقیقی معنوں میں موحد بھی ہوں اور علیؑ کے شیعہ بھی۔

10دسامبر
مسلم ممالک امریکہ، اسرائیل اور دیگر ظالم ممالک کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

مسلم ممالک امریکہ، اسرائیل اور دیگر ظالم ممالک کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہودیوں اور نصرانیوں سے میل جول نہ رکھو۔لیکن افسوس پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک امریکہ، اسرائیل اور دیگر ظالم ممالک کے سامنے جھکے ہوئے ہیں

09دسامبر
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا وزیرآباد  کی عظیم دینی درسگاہ ممتاز المدارس کا دورہ

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا وزیرآباد کی عظیم دینی درسگاہ ممتاز المدارس کا دورہ

لامہ شبیر حسن میثمی نے علاقے کے علمائے کرام اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاریخی حقیقت پر زور دیا کہ ممتاز المدارس کا شمار پاکستان کے ممتاز مدارس میں ہوتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی تعلیم کے فروغ اور نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسے عصری تقاضوں اور قومی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

09دسامبر
کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ نےکیلئے ٹھوس اورمخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی

کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ نےکیلئے ٹھوس اورمخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگانے اور بدعنوانی کی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو درپیش ایک سنگین چیلنج ہے،

09دسامبر
آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ کی علامہ شیخ محسن نجفی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات

آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ کی علامہ شیخ محسن نجفی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات

نئے سال کے لیے آئی ایس او کے سالانہ پروگرام اور تنظیمی ترجیحات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ دو روزہ ورکشاپ میں مدیر البصیرہ سید ثاقب اکبر نے تنظیمی موقف اور معاشرے کا جائزہ لیکر تجزیہ و تحلیل کر کے رائے قائم کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

09دسامبر
تمام جلیل القدر صحابہ ہمارے نزدیک محترم ہیں تاہم فضیلت کے معاملہ میں ان کا مقابلہ نبیؐ و آلِ نبیؐ سے نہیں کیا جا سکتا،علامہ محمد امین شہیدی

تمام جلیل القدر صحابہ ہمارے نزدیک محترم ہیں تاہم فضیلت کے معاملہ میں ان کا مقابلہ نبیؐ و آلِ نبیؐ سے نہیں کیا جا سکتا،علامہ محمد امین شہیدی

حقیقی عاشقانِ رسولؐ، ان کی بیٹی فاطمہ سلام اللہ علیہا، نفسِ نبی (امام علی علیہ السلام) اور ان کے بیٹوں امام حسن و امام حسین علیہم السلام کو اپنے قلوب کی چراغ سمجھتے ہیں۔ تمام جلیل القدر صحابہ اور ساتھی ہمارے نزدیک محترم ہیں تاہم فضیلت کے معاملہ میں ان کا مقابلہ نبیؐ و آلِ نبیؐ سے نہیں کیا جا سکتا۔