13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

11آوریل
آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں

آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام عالمی یوم القدس ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے یوم القدس کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

11آوریل
دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام اللہ علیہا کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام اللہ علیہا کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے ہر لفظ کو حکم کا درجہ دینے والی عرب کی اس عظیم ملکہ کو سماجی مقاطعہ کے دوران شعب ابی طالب ع میں جو سختیاں برداشت کرنا پڑیں اس پر دین اسلام ان کا مقروض ہے۔حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ اور ان کا ہر عمل خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔معاشرے کو پاکیزہ بنانے کے لیے خاندان رسالت کے کردار کو شعار بنانا ہو گا ۔

11آوریل
عمران خان کے خلاف ’غیر ملکی سازش‘؛ پی ٹی آئی حامیوں کا ملک گیراحتجاج+تصاویر

عمران خان کے خلاف ’غیر ملکی سازش‘؛ پی ٹی آئی حامیوں کا ملک گیراحتجاج+تصاویر

عمران خان کی بطور وزیراعظم سبک دوشی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

10آوریل
بچوں کو برائیوں سے بچانے کیلئے والدین ان کے دوست اور رازدان بن جائیں، محترمہ حنا تقوی

بچوں کو برائیوں سے بچانے کیلئے والدین ان کے دوست اور رازدان بن جائیں، محترمہ حنا تقوی

ڈپٹی سیکرٹری جنرل خانم عظمیٰ نقوی ،خانم نجبہ علوی، خواہر حنا کاظمی، خواہر معصومہ محقق ، خواہر عندلیب نے اپنے اپنے فرائض کے مطابق دروس دیئے جبکہ خواہر رضوانہ نے دروس کے تمام انتظامات بخوبی انجام دئیے دروس میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔

10آوریل
شہید باقر الصدر اور آمنہ بنت الہدیٰ نے اپنے پاکیزہ خون سے اپنی صداقت کی گواہی دی، علامہ مقصود ڈومکی

شہید باقر الصدر اور آمنہ بنت الہدیٰ نے اپنے پاکیزہ خون سے اپنی صداقت کی گواہی دی، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ شہید باقر الصدر فقط عراق ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کا عظیم سرمایہ ہیں۔ ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق ادا کرکے آپ نے افضل جہاد کیا جو آپ کی شہادت پر منتہی ہوا۔ آپ کی بہادر بہن سیدہ آمنہ بنت الھدی بھی اپنے بھائی کی جرئت مجاہدت علم اور تقوی کا عکس تھیں آپ صدامی مظالم کے سامنے کوہ گراں ثابت ہوئیں۔آپ نے بعث پارٹی کی ممبرشپ کو حرام قرار دینے کا تاریخی فتوی صادر کیا۔

10آوریل
جامعۃ الکوثر میں ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جامعۃ الکوثر میں ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔

09آوریل
 سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹاؤن ، امریکی ڈپلومیٹس کی غیر سفارتی سرگرمیوں پر اعلیٰ عدالتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

 سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹاؤن ، امریکی ڈپلومیٹس کی غیر سفارتی سرگرمیوں پر اعلیٰ عدالتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی صورتحال پر کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امریکی ڈپلومیٹس بغیر کسی روک ٹوک کے ملک بھر میں غیر سفارتی نقل حرکت اور مختلف سیاسی مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور ایسےمیں اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے امریکی مداخلت پر خاموشی، ہر خوددار اور محب وطن پاکستانی کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

09آوریل
عُذرِ شرعی کے بغیر روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 روزے رکھنا ہے،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

عُذرِ شرعی کے بغیر روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 روزے رکھنا ہے،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ماہ ِمبارک رمضان میں اللہ ہمارا میزبان ہے، ہم اُس کے مہمان ہیں۔میزبان اپنے مہمان کے آرام و سکون کا خیال رکھتا ہے۔مہمان کو بھی میزبان کا خیال اور آداب کا پاس کرنا چاہئے۔ ایسا کام نہ کرنا چاہئے جسے میزبان ناپسند کرے۔صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اپنے مُنعِم ، مہربان خُدا کی اطاعت ضروری ہے۔

09آوریل
سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

ایک بیان میں اس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے جمہوریت کو استحکام عطا کیا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز فیصلہ ہے جس کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔