دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمیں اختلافات میں الجھنے کی بجائے بھائی چارہ قائم کرکے وطن عزیز کو ایک ایسی مثالی ریاست ثابت کرنا ہے جو ہر طرح کے تعصب اور تفریق سے پاک ہو۔
سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہمچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔غم ذدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا جاتا ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ کے علاقہ گیشتری میں لرزہ خیز واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا اور ایک ایسا خلا پیدا پیدا ہواجو کبھی پر نہیں ہوگا۔ عالمی استعمار خوفزہ ہوکر حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے۔
اجلاس میں برطانیہ اسرائیل اور یاسر الحبیب کے اشتراک کے سے بننے والی فلم کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک بہیانک سازش قرار دیا گیا اور اتفاق کیاگیا کہ یہ فلم مسلمانوں کو لڑانے اور فرقہ واریت کے فروغ دینےکیلئے بنائی گئی ہے جس کا شیعہ اور سنی سے کوئی تعلق نہیں علماء کرام نے اسلام کے دو عظیم بازو شیعہ اور سنی کو لڑانے کی ہر کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ہم اندرون اور بیرون ملک سے ہونے والی ہر ایسی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
انجمن طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کے صدارتی انتخابات 2021ء کا انعقاد کیا گیا جس میں برادر قاسم رضا شگری صاحب بھاری اکثریت سے انجمن طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کا سال 2021 کے میرکاروان منتخب ہوئے.
انہوں نے عالم مجاہد، جلیل القدر فلسفی، مفسر قرآن اور فقیہ انقلابی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی (اعلی اللہ مقامہ الشریف) کی رحلت کی خبر حوزہ علمیہ کے لئے بہت دردناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ آیت اللہ مصباح یزدی فلسفہ میں صاحب نظر اور جدید اور نئے نظریات رکھتے تھے۔ وہ مغربی فلسفہ پر بھی ایک دقیق نظر رکھتے تھے۔
"حوزہ ٹائمز" خبر رساں ادارہ بہت جلد "وفاق ٹائمز" کے عنوان سے دنیا بھر سے دینی،ثقافتی اور معاشرتی خبروں کو کوریج کرے گا،ابراہیم صابری چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک بیان میں کہا کہ "حوزہ ٹائمز" علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کے حکم پر اشیاء ممالک خاص طور پر برصغیر کے حوزہ ہائے علمیہ کی ترجمانی کے لیے وجود میں لایا گیا تھا اور یہ خبر رساں ادارہ کچھ مہینوں سے "حوزہ ٹائمز" کے عنوان سے نمونے کے طور پر سرگرمیاں سرانجام دے رہا تھا.
گذشتہ سال عراق میں امریکی دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاءکی پہلی برسی جامعتہ المنتظر میںمنائی گئی۔