صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایران کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی طاقتوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود ایران کا دارالحکومت تہران ایک جدید ترین شہر ہے
اپنے ایک بیان میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ذمہ دار حلقوں کی جانب سے جی بی کے تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہ ہونے کا بیان بھارتی پروپیگنڈے کی تقویت کا باعث بن رہا ہے۔
،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام عدل میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلیٰ سطحی کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں ، پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ تفتیش ہے، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے ، جب تک منصفانہ تفتیش ، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دباﺅ سے پاک نظام نہیں ہوگا اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکر خدابخش اور ڈائریکٹر لاہور زون ون ڈاکٹر رضوان نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد کو ایف آئی اے کے طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایرانی وفد کے اراکان نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو میں اے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تاجدار ختم نبوت کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سربلند رہے گا۔ محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ عشق رسول ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔
علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر پر اسرائیلی و بھارتی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ مظالم کے خاتمے اور آزادی تک مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے برزگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید جواد ہادی کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین اور مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی شامل تھے۔
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او کے وفد کو خوش آمدید کہا، علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او کے نوجوانوں کو تنظیمی و تربیتی شعبوں کو منظم کرنے پر زور دیا، جے ایس او کے نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ منظم ہونے کی ضرورت ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی سے حالات کابے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ میں عدم برداشت اور انتہا پسندی پھیلنے کی وجوہات کا حل تجویز کرنے پر زوردیا ہے۔