حرم امام رضا(ع)میں واقع شیخ بہائی (رہ) کے مزار پر نئے کتبے کی تنصیب اور نقاب کشائی
او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر دو ریاستی حل کے حصول کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور ناقابل واپسی امن عمل کے جلد از جلد دوبارہ آغاز پر زور دیا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کئے جائیں گے۔
ملت تشیع کے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں ملت تشیع کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔ ملک کی معروف مذہبی،سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے مدیران مدارس، ائمہ جمعہ و جماعت اور خطبائے کرام کے نام جاری خط میں وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس پنجاب میں بذریعہ ویڈیو لنک صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے تمام مسالک کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لھذا ماہ مبارک رمضان رحمت و برکت کے مہینے میں جہاں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہاں نماز جمعہ و جماعت، مجالس و محافل کے اجتماع میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اور حکومت نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کی مساجد کے لیے حکومت کا ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر انجمن امامیہ بلتستان اور نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے۔اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کا انتقال ایک سانحہ ہے مرحوم نے اپنی پر برکت زندگی میں لائق طالبعلموں کی تربیت کی مدرسہ جعفریہ کراچی کو ایک خاص معیار کے ساتھ چلایا اور بڑی تعداد میں لائق طالبعلم وہاں سے فارغ ہوئےآپ کی رحلت سے علمی حلقوں میں ایک بہت وسیع خلاء پیدا ہوگیا ہے اور تعلیمی حلقوں میں اداسی چھا گئی ہے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق صحن والی مساجد، امام بارگاہوں کے ہال میں نماز ادا نہیں ہو گی، تراویح کا اہتمام مساجد کے احاطے میں کیا جائے گا۔ مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہو گی، رمضان المبارک میں نمازیوں کو گھر سے وضو کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیر محمد معصوم حسین نقوی نے کہا کہ ایران دنیا میں ابھرتی ہوئی عسکری طاقت ہے،جس نے امریکی دباو کو مسترد کرکے خود مختاری کی پالیسی اختیار کی۔اس کا چین اور روس کے ساتھ سفارتی تعلق پاکستان کے بھی مفاد میں ہوگا۔
جمعیت علماءپاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سید ہ فائزہ نقوی نے بھارت کے ساتھ تجارت کو مسئلہ کشمیر کی 5 اگست کی پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔