13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

10جولای
عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم کا ایک اور اہم اقدام

عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم کا ایک اور اہم اقدام

وزیراعظم نے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ کو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی سالانہ خفیہ رپورٹ (اے سی آر) میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی.

10جولای
شیعہ علماء کونسل کے وفد کی لاہور پولیس کے افسران کیساتھ ملاقات، مجالس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی لاہور پولیس کے افسران کیساتھ ملاقات، مجالس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

وفد نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو انتظامی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

10جولای
علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے تنظیمی وفد کی ملاقات

علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے تنظیمی وفد کی ملاقات

ریاست آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مولانا سید صادق حسین نقوی صدر، مولانا سید زاہد حسین نقوی ممبر سیاسی سیل، سید عارف حسین بخاری ایڈووکیٹ اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔

10جولای
عزاداری و خاندانِ رسالت (ع) کا دفاع کرتے رہیں گے، علامہ اسد اقبال زیدی

عزاداری و خاندانِ رسالت (ع) کا دفاع کرتے رہیں گے، علامہ اسد اقبال زیدی

عزاداری سید الشہداء (ع) و خاندانِ رسالت علیہم السلام کا دفاع کرتے رہیں گے۔گستاخی کے مرتکب افراد کو قانونی شکنجے میں جکڑا جائے،

09جولای
توہین اہل بیت توہین رسالت ہے،گستاخی اہل بیت سے صرف شیعہ ہی نہیں اہل سنت کے بھی دل چھلنی ہوئے،علامہ سبطین سبزواری

توہین اہل بیت توہین رسالت ہے،گستاخی اہل بیت سے صرف شیعہ ہی نہیں اہل سنت کے بھی دل چھلنی ہوئے،علامہ سبطین سبزواری

علامہ سبطین سبزواری نے مسجد صاحب الزمان ؑحیدر روڈ اسلام پورہ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین اہل بیت دراصل توہین رسالت ہے جبکہ توہین رسالت توہین اسلام ہے۔ اہل بیت کی شان میں گستاخی فقط اہل تشیع کا ہی نہیں، پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔گستاخی اہل بیت سے صرف شیعہ ہی نہیں اہل سنت کے دل بھی چھلنی ہوئے ہیں۔

09جولای
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے قصے میں بہت عبرتیں ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے قصے میں بہت عبرتیں ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے قصے میں بہت عبرتیں ہیں۔فرعون حد درجہ متکبر اور سر کش تھا۔ قوم کو تقسیم کر دیا تھا۔ خدائی دعویٰ کیا لیکن اللہ نے اپنی تدبیر اور حکمت سے اس کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا کر احساس دلایا کہ میرا ارادہ اٹل اور غالب ہوتا ہے۔

09جولای
عید غدیر عید ولایت کے موقع پر لاہور میں25جولائی کو ”نہج البلاغہ کانفرنس“

عید غدیر عید ولایت کے موقع پر لاہور میں25جولائی کو ”نہج البلاغہ کانفرنس“

عید غدیر عید ولایت کے پرمسرت موقع پر کتاب ولایت ”نہج البلاغہ“ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے ”نہج البلاغہ کانفرنس“ 25 جولائی 2021 بروز اتوار دن 4 تا رات 10بجے بمقام قومی مرکز 15 شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوگی جس سے ممتاز علماء و دانشور خطاب فرمائیں گے۔

09جولای
افغانستان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

افغانستان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا کہ افغانستان میں جمہوری عمل پر زیادہ زور دیا جائے، وہاں جنگی صورتحال خطے اور افغانستان کے استحکام کیلئے مناسب نہیں ہے۔ افغانستان میں امریکہ کیخلاف مزاحمتی قوتوں کی کامیابی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

09جولای
علامہ رمضان توقیر کا دورہ ہنگو، علمائے کرام سے ملاقات

علامہ رمضان توقیر کا دورہ ہنگو، علمائے کرام سے ملاقات

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے جامعہ العسکریہ کے وائس پرنسپل مولانا صادق حسین مطہری، مولانا غلام مہدی، مولانا عناب علی، مولانا طیب حسین اور مولانا صابر حسین رجائی کے ساتھ نشست ملاقات کی، جس میں قومی ملی اور تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔