13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

29ژوئن
ایف اے ٹی ایف کو مسلط کرنےوالوں نے دنیا بھرمیں جمہوریت کے نام پر آمریتوں کو جنم اور دہشتگردی کو فروغ دیا، علامہ مقصودڈومکی

ایف اے ٹی ایف کو مسلط کرنےوالوں نے دنیا بھرمیں جمہوریت کے نام پر آمریتوں کو جنم اور دہشتگردی کو فروغ دیا، علامہ مقصودڈومکی

اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستانی حکمران امریکی غلامی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے امریکہ کو نہ کہنے کی جرات کریں۔ وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنا 22 کروڑ عوام کی ترجمانی ہے۔ انجمن غلامان امریکہ کو یہ بات ذھن نشین رکھنی چاہئے کہ یہ قوم ان لوگوں سے نفرت کرتی ہے جو قومی عزت و وقار پر سودے بازی کرتے ہیں۔

28ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

یقینا یہ انتخابات پوری دنیا میں تمام مسلمانوں خصوصا اہل تشیع کے لئے ہمیشہ باعث فخر و مباہات رہےہیں۔ ایران کے زمانہ شناس عوام نے آپ کو حوزہ علمیہ کے ایک فرزند کے عنوان سےصدارتی منصب کے لئے منتخب کیا۔ یہ بات تمام مسلمانوں خصوصا شیعیان اہل بیت کے لئےانتہائی خوشی اور امید کا باعث ہے۔

28ژوئن
بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام الہامی مذاہب کی تعلیمات سے امن و آشتی، رواداری اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ آئین پاکستان کی روشنی میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ معاشرے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا۔

28ژوئن
تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت والے امور کو شامل نہ کیا جائے،وفاق المدارس الشیعہ

تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت والے امور کو شامل نہ کیا جائے،وفاق المدارس الشیعہ

جامعتہ المنتظر میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقدہونے والے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ یکساں قومی نصاب کے نام پر تیار کردہ سلیبس قرآن و سنت، آئین پاکستان اور قومی وحدت کی روح کے منافی ہے ۔ نصاب سے اہل بیت اطہارؑ اور امہات المومنین رضی اللہ عنہم کا تذکرہ ختم کردیا گیا ہے یا اجمالی طور پر ذکر کیا گیا ہے ۔جنگ خندق ،خیبر اور دیگر غزوات میں حضرت علی علیہ السلام کے کردار کا ذکر ختم کردیا گیا ہے

27ژوئن
امریکہ کی شرپسندانہ حکمت عملی نے پرامن ممالک کو بھی تباہی میں دھکیل دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

امریکہ کی شرپسندانہ حکمت عملی نے پرامن ممالک کو بھی تباہی میں دھکیل دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی شوری کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ نازک ترین صورتحال سے ہمسایہ ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وہاں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔جس سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گا۔وہاں کے داخلی حالات پر قابو پانا افغانستان کی کمزور مرکزی حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔

27ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

حالیہ صدارتی انتخابات کے ساتھ منعقد ہونے والے مجلس خبرگان کے انتخابات میں تہران کے عوام کا نمائندہ منتخب ہونے پر جناب عالی کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں اور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زیر سایہ آپ کی توفیقات میں مزید اضافے کے لئے رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہیں۔

27ژوئن
ڈیرہ اسماعیل خان میں قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان میں قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

 جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین کے زیر اہتمام پرنسپل جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین حجۃ السلام والمسلمین علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں ڈیرہ سٹی و مضافاتی علاقوں میں چلانے والے تقریباً30 قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کےاعزاز میں تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

27ژوئن
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا رہبر معظم انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر مبارکباد

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا رہبر معظم انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر مبارکباد

دشمن کی مختلف سازشوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود انتہائی شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات کے تیرہویں دورے کا انعقاد ایران میں اسلامی اور انقلابی نظام کی بنیادوں کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں حوزہ علمیہ کے فرزند برومند جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کا حسن انتخاب بھی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

26ژوئن
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کی ملاقات

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کی ملاقات

چیئرمین تحریک حسینیہ پاکسنتان نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو حکومت کی جانب سے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے مرتب شدہ کتب میں موجود خامیوں اور غلطیوں سے آگاہ کیا اور تفصیلات تحریری طور پر پیش کیں۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے زیارات مینجمنٹ پالیسی میں موجود غیر ضروری شکوں اور زیارات گروپ آرگنائزرز کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔