زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























سکردو؛ رہبرِ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، رہبرِ شہید کی شہادت نے عالمی استکبار کے فریب کو بے نقاب کیا، مقررین حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد،
احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیدار اور مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ سٹوڈنٹس ،امامیہ سٹوڈنٹس ،سول سوسائٹی اوردیگر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پارہ چنار کے شہداء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
علامہ افضل حیدری کا کہنا تھا کہ پارا چنار ایک عرصے سے غیر انسانی رویوں کا شکار ہے، پارہ چنار کے راستوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنایا جائے اس کیلئے پارا چنار میں امن کے قیام کیلئے آرمی آپریشن ضروری ہے۔
قائدملت جعفریہ کامسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے شہادتوں پر افسوس کا اظہار، شہداء کے قاتلوں کو کیفر و کردار تک پہنچایا جائے
صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کریں۔
جمعیت اہلحدیث سکردو کے عالم دین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاراچنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں، ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، دہشت گردانہ حملوں میں ملوث افراد کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ریاست کہاں ہے، ایف سی کی گاڑیاں ساتھ ہوتے ہوئے بھی اتنا بڑا واقع رونما ہونا ریاست پر سوالیہ نشان ہے؟؟ کے پی حکومت مکمل ناکام ہوچکی۔
سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کرنا سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے
انہوں نے کہا کہ حکمران اس ملک کو ہمارے خون کی قیمت پر چلانا چاہتے ہیں، یہ کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں خوارج کا مسافروں پر حملہ ہے، زخمیوں کو فوری طور پر اس علاقے سے نکالا جائے
سبی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پارہ چنار میں سرعام راستے روک کر مسافروں کو قتل کیا جا رہا ہے، جو کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔