09سپتامبر
آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ زینبیہ میں مجلس منعقد

آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ زینبیہ میں مجلس منعقد

مجلس عزا سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

06ژانویه
طلاب پاکستان مقیم حوزہ علمیہ قم کے نمائندگان کا اجلاس/ ملک میں داعش کی وجود پر سخت تشویش کا اظہار

طلاب پاکستان مقیم حوزہ علمیہ قم کے نمائندگان کا اجلاس/ ملک میں داعش کی وجود پر سخت تشویش کا اظہار

اجلاس میں شہداء کے لواحقین کے مطالبات کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی انسانی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ فی الفور کوئٹہ جائیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کریں اور ان کے مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

06ژانویه
آیت اللہ مصباح نے اپنی بابرکت زندگی قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت (ع) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

آیت اللہ مصباح نے اپنی بابرکت زندگی قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت (ع) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی فقہ، حکمت ، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت وطہارت(علیہم السلام) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔ انقلابی اور علمی میدان میں مختلف شبہات کے مقابلے میں ہمیشہ اپنے روشن اصولوں کی پابندی،جرائت اور روشن فکری اس عمارِانقلاب کی جملہ خصوصیات ہیں۔ اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کا عالمانہ اورمحققانہ دفاع اس عظیم دانشور اور عالمی دین کی بابرکت زندگی کا نمایاں پہلو ہے۔

04ژانویه
دینی مدارس، معاشرے کو در پیش مسائل کے حل کے لیے کوشش کرے،آیت اللہ اعرافی

دینی مدارس، معاشرے کو در پیش مسائل کے حل کے لیے کوشش کرے،آیت اللہ اعرافی

آیت اللہ اعرافی نے سماجی اور خدمت رسانی کے مختلف شعبوں میں حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کے کردار کو ایک اہم اصول قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ یعنی،معاشرتی مسائل کو حل کرنے کیلئے خدمات انجام دینا،البتہ،اس اہم کردار کو ادا کرنے کے لئے ایک منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

03ژانویه
مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہمچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔غم ذدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا جاتا ہے۔

02ژانویه
انجمن طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کے صدارتی انتخابات، قاسم رضا شگری صدر منتخب

انجمن طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کے صدارتی انتخابات، قاسم رضا شگری صدر منتخب

انجمن طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کے صدارتی انتخابات 2021ء کا انعقاد کیا گیا جس میں برادر قاسم رضا شگری صاحب بھاری اکثریت سے انجمن طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کا سال 2021 کے میرکاروان منتخب ہوئے.

02ژانویه
آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

انہوں نے عالم مجاہد، جلیل القدر فلسفی، مفسر قرآن اور فقیہ انقلابی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی (اعلی اللہ مقامہ الشریف) کی رحلت کی خبر حوزہ علمیہ کے لئے بہت دردناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ آیت اللہ مصباح یزدی فلسفہ میں صاحب نظر اور جدید اور نئے نظریات رکھتے تھے۔ وہ مغربی فلسفہ پر بھی ایک دقیق نظر رکھتے تھے۔

02ژانویه
جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کا ہیرو، داعش کا خاتمہ شہید کا عظیم کارنامہ تھا، جامعۃ المنتظر میں تقریب

جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کا ہیرو، داعش کا خاتمہ شہید کا عظیم کارنامہ تھا، جامعۃ المنتظر میں تقریب

گذشتہ سال عراق میں امریکی دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاءکی پہلی برسی جامعتہ المنتظر میںمنائی گئی۔

01ژانویه
آیت اللہ مصباح (رح) علمی، فکری اور عملی تمام میدانوں میں مشعل راہ تھے، علامہ علی اصغر سیفی

آیت اللہ مصباح (رح) علمی، فکری اور عملی تمام میدانوں میں مشعل راہ تھے، علامہ علی اصغر سیفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

01ژانویه
جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ناجائز غیر اخلاقی علم و انسانیت دشمنی کی بد ترین مثال ہے، مہتمم اعلیٰ مدرسہ خدیجتہ الکبری سرگودھا

جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ناجائز غیر اخلاقی علم و انسانیت دشمنی کی بد ترین مثال ہے، مہتمم اعلیٰ مدرسہ خدیجتہ الکبری سرگودھا

مھتمم اعلی مدرسہ خدیجتہ الکبری سرگودھا حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظھیر الحسنین شیرازی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کا جامعۃ المصطفی العالمیہ پر پابندی نہ صرف اسلام سے دشمنی بلکہ وہ علم و ادب اور فھم وادراک سے بھی دشمنی کی دلیل ہے۔