وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

15آوریل
ماہ صیام تذکیہ نفس کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے، علامہ افضل حیدری

ماہ صیام تذکیہ نفس کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے، علامہ افضل حیدری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلواۃ اور عبادات کے ذریعے اپنی اندرونی خامیوں کو دور کریں، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے۔

29مارس
دنیا ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

دنیا ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ جہان ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں اپنے آپ کو امام علیہ السلام کی فوج میں شامل کرنے کے لیے تیار رکھیں اپنے اندر منتظر واقعی کی صفات اجاگر کریں.

28مارس
مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے

مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سابقہ مدرس اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے چیف اکاؤنٹنٹ حجۃ الاسلام مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے ہیں.

24مارس
آیۃ اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ صدر منتخب ہونا یہ انکی مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت، مولانا کرم علی مشہدی

آیۃ اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ صدر منتخب ہونا یہ انکی مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت، مولانا کرم علی مشہدی

حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ منتخب ہونا یہ انکی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور قوم و ملک کیلئے شاندار اور مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت اور نتیجہ ہے۔

16مارس
میری وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ہیں،مجھ سے منسوب بیان سیاق و سباق کے خلاف ہے، علامہ سید شاہد نقوی

میری وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ہیں،مجھ سے منسوب بیان سیاق و سباق کے خلاف ہے، علامہ سید شاہد نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کسی دیگر وفاق کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کو سیاق و سباق کیخلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کیساتھ ہیں، جو مکتب اہل بیتؑ کی تعلیمات کے مدارس کا معتبر پلیٹ فارم ہے۔

09مارس
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، اس کا وجود نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عراق میں کافی حد تک امن و امان کی صورتحال قائم ہوچکی تھی اب دوبارہ بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دشمن کے یہ عزائم بھی ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔

08مارس
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں صمیمی نشست

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں صمیمی نشست

موسسہ باقر العلوم قم ایران شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کے مناسبت سے نشست منعقد ہوئی.

01مارس
قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق،رابطہ، اُنس ،محبت ہر مسلمان کے لئے لازم اور باعثِ سعادت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق،رابطہ، اُنس ،محبت ہر مسلمان کے لئے لازم اور باعثِ سعادت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

سربراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق،رابطہ، اُنس ،محبت ہر مسلمان کے لئے لازم اور باعثِ سعادت ہے۔قرآن مجید کو دیکھنے اور تلاوت سے لے کر حفظ کے تمام مراحل اللہ کی اطاعت و رضا کے عین مطابق ہیں لیکن اصل فائدہ تب ہے جب ترجمہ سے آشنائی اور غور و فکر کی عادت بھی ہو۔

25فوریه
وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب الشہادۃ الثانویہ العامہ سے الشہادۃ العالمیہ، حفظ القرآن، تجوید، قرأت اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020 کے نتیجے کا اعلان کردیا گیا ہے.