وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

30ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

رہبر معظم کی حکیمانہ تدبیر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد اور جناب عالی کا حسن انتخاب پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لئے مسرت و شادمانی کا باعث بنا۔ اس موقع پر اپنی اور پاکستان کے تمام دینی مدارس کی طرف سے جناب عالی کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

28ژوئن
تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت والے امور کو شامل نہ کیا جائے،وفاق المدارس الشیعہ

تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت والے امور کو شامل نہ کیا جائے،وفاق المدارس الشیعہ

جامعتہ المنتظر میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقدہونے والے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ یکساں قومی نصاب کے نام پر تیار کردہ سلیبس قرآن و سنت، آئین پاکستان اور قومی وحدت کی روح کے منافی ہے ۔ نصاب سے اہل بیت اطہارؑ اور امہات المومنین رضی اللہ عنہم کا تذکرہ ختم کردیا گیا ہے یا اجمالی طور پر ذکر کیا گیا ہے ۔جنگ خندق ،خیبر اور دیگر غزوات میں حضرت علی علیہ السلام کے کردار کا ذکر ختم کردیا گیا ہے

27ژوئن
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا رہبر معظم انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر مبارکباد

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا رہبر معظم انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر مبارکباد

دشمن کی مختلف سازشوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود انتہائی شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات کے تیرہویں دورے کا انعقاد ایران میں اسلامی اور انقلابی نظام کی بنیادوں کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں حوزہ علمیہ کے فرزند برومند جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کا حسن انتخاب بھی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

26ژوئن
دوستی و ہمنشینی

دوستی و ہمنشینی

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن لَم يَصحَبْكَ مُعِينا على نفسِكَ فَصُحبَتُهُ وَبالٌ علَيكَ إن عَلِمتَ . حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جس […]

21ژوئن
وفاق المدارس کابینہ کا اجلاس/  وقف املاک ایکٹ شریعت کے منافی،مدارس کی رجسٹریشن پراتحاد تنظیمات مدارس کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

وفاق المدارس کابینہ کا اجلاس/ وقف املاک ایکٹ شریعت کے منافی،مدارس کی رجسٹریشن پراتحاد تنظیمات مدارس کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

جامعتہ المنتظر میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقدہونے والے اجلاس میں وقف املاک ایکٹ کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے متنازع قانون پر نظر ثانی کا اقدام لائق تحسین قراردیا گیا اور کہاگیا کہ حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبے پر کمیٹی تشکیل دی جو کام کر رہی ہے، اس حوالے سے پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

05ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

خرداد کا مہینہ اس غم انگیز سانحے کی یاد تازہ کرتا ہے جس میں امت مسلمہ اپنے رہبر و پیشوا سے محروم ہوگئی۔ حضرت امام خمینی ؒ عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کی خواب غفلت سے بیداری کا باعث بنے۔ اس بیداری کا نمایاں ترین نتیجہ ایران کی سرزمین پر اسلامی انقلاب کی کامیابی اور بابرکت اسلامی نظام کے قیام کی صورت میں سامنے آیا اور یہی بیداری عالمی استکبار خصوصا عالمی مجرم امریکہ کی سربراہی میں قائم کردہ استبدادی نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی مظلوم اقوام عالم کے لئے امید اور آزادی کی کرن ثابت ہوئی۔

04ژوئن
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے بھائی کی وفات پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے بھائی کی وفات پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے بھائی عزیز مکارم کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

01ژوئن
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات

جامعہ المنتظر کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔ علامہ عارف واحدی نے آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی سے ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

29می
علامہ افتخار نقوی کی آیت حافظ ریاض نجفی سے ملاقات/تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو

علامہ افتخار نقوی کی آیت حافظ ریاض نجفی سے ملاقات/تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو

اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔