وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

28می
قرآن مجید میں شعراءکو ناپسند کیا گیا، باایمان، نیک مظلوموں کے حمایتی مستثنیٰ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن مجید میں شعراءکو ناپسند کیا گیا، باایمان، نیک مظلوموں کے حمایتی مستثنیٰ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قرآن مجید میں اُن شعراءکو ناپسند کیا گیا جوہر وادی میں سرگرداں رہتے اور اپنے قول پر عمل نہیں کرتے ہیں لیکن باایمان، نیک اور اپنے کلام میں مظلوموں کی حمایت کرنے والے شعراءاس سے مستثنیٰ ہیں ، جیسے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہہ ،اور اما م سجاد علیہ السلام کے دور میںفرذدق اور دعبل خذاعی جیسے شعراءگذرے ہیں۔

19می
مظلوم فلسطینیوں کی حمایت دینی فریضہ ،حکومت ،اپوزیشن کا فلسطین پر مشترکہ موقف قابلِ تعریف ہے، علامہ مرید نقوی

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت دینی فریضہ ،حکومت ،اپوزیشن کا فلسطین پر مشترکہ موقف قابلِ تعریف ہے، علامہ مرید نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدرعلامہ سید مرید حسین نقوی نے حکومت اوراپوزیشن کے فلسطین پر مشترکہ موقف کو قابلِ تعریف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی ہر قسمی مدد اور حمایت دینی فریضہ ہے۔اسلامی جمہوری ایران کی طرح عرب ممالک بھی کُھل کر فلسطین کا ساتھ دیں۔ وزیر اعظم عمران خان ،او آئی سی کو اسلامی حمیّت کے تقاضوں کے مطابق اقدام کرنے کے لئے رابطہ کریں۔

19می
علامہ قاضی فیاض حسین نقوی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

علامہ قاضی فیاض حسین نقوی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی بھانجی اور جامعہ علمیہ کراچی کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید فیاض حسین نقوی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ہیں۔

17می
خالق کائنات نے زمین کا سب سے پہلا ٹکڑا اپنی عبادت کے ساتھ مختص کیا، علامہ افضل حیدری

خالق کائنات نے زمین کا سب سے پہلا ٹکڑا اپنی عبادت کے ساتھ مختص کیا، علامہ افضل حیدری

توسیع مسجد و امام بارگاہ قصر بتول شادمان لاہور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ دین اسلام میں مسجد کی بہت بڑی اہمیت ہے، اس کی تعمیر کے حوالے سے معصوم فرماتے ہیں جو شخص دنیا میں اللہ کا گھر بنائے گا اللہ رب العزت جنت میں اس کے لئے گھر بنائے گا۔گویا یہ ایک معاہدہ ہے۔ ہم دنیا میں اللہ کا گھر بنا رہے ہیں اور وہ جنت میں ہمارے لئےگھر بنا رہا ہے۔

03می
فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 150 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 150 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 150 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے 400 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

27آوریل
آیت اللہ اعرافی کی جانب سے آیت اللہ حافظ ریاض کو تعزیتی پیغام

آیت اللہ اعرافی کی جانب سے آیت اللہ حافظ ریاض کو تعزیتی پیغام

یرانی دینی مدارس کے سربراہ اور امام جمعہ شہر قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔

25آوریل
اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ حافظ ریاض کو تعزیتی پیغام

اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ حافظ ریاض کو تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ  اور اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے رکن حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔

23آوریل
علماء، تبلیغ سے وابستہ افراد انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علماء، تبلیغ سے وابستہ افراد انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کے دین کی تبلیغ کرنے والے فقط خالق کائنات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ذمہ دار علماءاور تبلیغ سے وابستہ اہلِ علم ہمیشہ انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں۔حضرت ابراہیم ؑ کے واقعات میں بھی اللہ پر بھروسہ کا درس ملتا ہے۔تنہا ہونے کے باوجود موقف سے پیچھے نہ ہٹے۔

21آوریل
وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات کورونا کی وجہ سے ملتوی

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات کورونا کی وجہ سے ملتوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسب ہدایت جناب ناظم امتحانات کورونا کے پھیلاؤ اور چند دیگر وجوہات کی بناء پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے 22 مئی 2021 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کیے جاتے ہیں.