وفاق ٹائمز

12مارس
مذہبی ہم آہنگی اور رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبد الخبیر آزاد

مذہبی ہم آہنگی اور رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبد الخبیر آزاد

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بین المسالک اتحاد اور رواداری کو فروغ دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں

12مارس
عصر حاضر میں دشمن کی پہچان اور عوام کے حقوق کے لیے جد وجہد کرنا سیرت پیغمبر اسلام ص ہے، علامہ اشفاق وحیدی
12مارس
قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین کا دورہ جامعۃ المنتظر /پوپ اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات سے پوری دنیا میں امن و اخوت کا پیغام عام ہوا، پریس کانفرنس

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین کا دورہ جامعۃ المنتظر /پوپ اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات سے پوری دنیا میں امن و اخوت کا پیغام عام ہوا، پریس کانفرنس

آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کیتھولک چرچ آف پاکستان سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا دورہ کیا اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے خصوصی ملاقات کی۔

12مارس
روزبعثت پیغمبر ص اور ظہور امام مہدی عج

روزبعثت پیغمبر ص اور ظہور امام مہدی عج

جس طرح نبی اکرم (ص) اصحاب اور انصار کی مدد کے بغیر الہی حکومت نافذ نہیں کر سکتے تھے اسی طرح مہدی عج بھی آج اپنے انصار ، یار اور خالص مومنین کا منتظر ہے

12مارس
ہم نے دین کو فقط کہانیوں تک محدود کررکھا ہے، علامہ سید جواد الموسوی

ہم نے دین کو فقط کہانیوں تک محدود کررکھا ہے، علامہ سید جواد الموسوی

علامہ سید جواد موسوی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سہولت کی تلاش میں ہوتے ہیں بہتر سے بہتر چوائس کی تلاش میں ہوتے ہیں جدیدٹیکنالوجی سے مزین ہونا چاہتے ہیں علم کی طلب بھی ایسا ہی ہے ہم ایسے شخص سے علم لینا چاہتے ہیں جو مکمل تمام علوم پر عبور رکھتا ہو اور جامع صفات کا حامل ہوہمارے آئمہؑ کبھی بھی گمان نہیں کرتے قیاس نہیں کرتے بلکہ ہر چیر کویقینی طور پر بیان کرتے ہیں پیغمبر(ص) فرماتے ہیں اگر غور کریں یہ تمام ہستی کتاب ہے

12مارس
بعثتِ نبوی۔بشریت کی نجات کےلئےنسخہ کامل

بعثتِ نبوی۔بشریت کی نجات کےلئےنسخہ کامل

تزکیہ نفس بعثتِ نبوی کاوہ بنیادی ہدف ہےجس کاذکرقرآن مجیدنےخصوصی طورپرکیاہے۔ جب حضرت ابراہیم واسماعیل علیہم السلام خانہ خداکی تعمیرمیں مصروف تھےتوانہوں نےاپنی دعامیں فرمایا: "پروردگار !اُن کے درمیان ایک رسول کو مبعوث فرما جو اُن کے سامنے تیری آیتوں کی تلاوت کرے۔

12مارس
حضرت ابوطالبؑ اوصیاء میں سے تھے،سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی

حضرت ابوطالبؑ اوصیاء میں سے تھے،سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی

انھوں نے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے ساتھ اپنی گذشتہ روز کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "آیت اللہ مکارم شیرازی نے فرمایا کہ «ہم حضرت ابو طالب (علیہ السلام) کے عاشق و شیدائی ہیں»"

12مارس
آیت اللہ سیستانی کی مخالفت نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے تمام راستوں کو بند کر دیا، الفتح الائنس عراق

آیت اللہ سیستانی کی مخالفت نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے تمام راستوں کو بند کر دیا، الفتح الائنس عراق

عراقی الفتح الائنس کے رہنما فاضل الفتلاوی نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہ پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کے دوران، عزت مآب مرجع تقلید کے اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق واضح انکار نے اس راہ میں کوشاں حکمرانوں کا راستہ روک دیا،اشارہ کیاکہ آیت اللہ سیستانی کے واضح مؤقف، عالمی سطح پر اقوام عالم سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں کیلئے ایک اہم پیغام تھا۔

12مارس
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے انتخابی میدان سج گیا

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے انتخابی میدان سج گیا

سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں۔