صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو تشییع جنازہ کے لئے قم کی معروف بین الاقوامی دینی درسگاہ مدرسہ امام خمینی رح منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم س لے جایا جائے گا۔
قم میں موجود بزرگ مجتہدین عظام آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، علوی گرگانی،جعفر سبحانی اور نوری ہمدانی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہٗ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہیں۔
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے کہاکہ اس عظیم مرجع کا فقدان ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ قم کے مہتممین اور فضائل کے پیکر اور دین کے مثالی خادموں میں سے تھے۔
عالِم باعمل، فقیہِ زمان، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفات پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کا آئین بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے سربراہ مقرر ہوئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہاکہ فقیہ عالی مقام اور بابصیرت مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی رضوان اللہ علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ وہ قم کے 'حوزۂ علمیہ' (اعلی دینی تعلیماتی مرکز) کے ستونوں اور علمی و عملی لحاظ سے اس مبارک مرکز کی سب سے نمایاں شخصیات اور سب سے پرانے علماء میں سے ایک تھے۔
ایران کی حکومت نے آیت العظمٰی اللہ صافی گلپائیگانی کے انتقال پر ایک دن سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس موقع پر قم میں کل عام تعطیل ہو گی۔
حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بروز بدھ ٹھیک 10 بجے صبح مدرسہ امام خمینی رح سے آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو جلوس کی شکل میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ س کی طرف لے جایا جائے گا.
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حوزہ ہائے علمیہ ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ مرجع گراں قدر حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کا انتقال پرملال عالم اسلام اور ملت تشیع اور حووزہ ہائے علوم دینیہ کے لیے بہت بڑا نقصان اور غم و اندوہ کا باعث ہے۔