27آوریل
امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے

فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی تحریک پورے امریکہ میں شدت اختیار کر چکی ہے اور یہ کئی دوسرے یورپی ممالک تک پھیل چکی ہے، تاہم اب تک سینکڑوں طلبہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

27مارس
امن کا راستہ واضح ہے، جارحیت بند اور محاصرہ ختم کردو، انصاراللہ یمن

امن کا راستہ واضح ہے، جارحیت بند اور محاصرہ ختم کردو، انصاراللہ یمن

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ، چھے سال قبل آدھی رات کو آغاز ہونے والی جارحیت ایک جرم اور غداری تھی۔ ماضی کے سمجھوتوں کے تحت یمن اور اس کے برے ہمسائے کے درمیان حالات پرامن تھے اور یمن کی جانب سے کوئي ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا کہ اس ملک کے خلاف جارحیت میں متحدہ عرب امارات کی مشارکت کا جواز بن سکے۔

26مارس
اخروی کامیابی کے لئے حقیقی منتظر ہونا شرط ہے/ بے عمل عالم کی موت بھی جاہلیت کی موت ہوگی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

اخروی کامیابی کے لئے حقیقی منتظر ہونا شرط ہے/ بے عمل عالم کی موت بھی جاہلیت کی موت ہوگی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

بین الاقوامی نظریہ مہدویت کا سولہواں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا کہ جب ہم اس بات کاعقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمارا امام "حی وحاضر" ہے اور وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں توہم پر اس عقیدے کی کچھ ذمہ داریاں بھی عائدہوتی ہیں۔ اگر کوئی لا علمی کی حالت میں مرجائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔

26مارس
شعائر مہدوی کو زندہ رکھنے کے لئے امت مسلمہ کو مستعد رہنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی

شعائر مہدوی کو زندہ رکھنے کے لئے امت مسلمہ کو مستعد رہنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی

حضرت امام زمان علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دن کو ہر سال زیادہ شان و شوکت کے ساتھ منانا چاہئے؛ کیونکہ اگر ایک لمحے کے لئے ان کے لطف وکرم کی نظر نہ ہو تو کائنات مٹ جائے گی

25مارس
قم، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد+بیانیہ

قم، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد+بیانیہ

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے قم المقدس میں پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس قم المقدس کی قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں حوزہ علمیہ قم میں مقیم پاکستانی علمائے کرام اور دینی طلاب نے شرکت کی۔

25مارس
ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیتؑ کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے،آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیتؑ کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے،آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

آیت اللہ العظمیٰ نوری نے کہا کہ آج جرمنی، برطانیہ، فرانس، امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت نے ہمارے مقابلے میں صف آرائی کر رکھی ہے۔ ایسے میں ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان فرمودات کی روشنی میں فتنوں کو بخوبی سمجھ پائیں۔

25مارس
مولانا اختر علی شگری اسلامک سٹوڈنٹس شگر شعبہ قم کے صدر منتخب+تصاویر

مولانا اختر علی شگری اسلامک سٹوڈنٹس شگر شعبہ قم کے صدر منتخب+تصاویر

اسلامک سٹوڈنٹس شگر دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی مشترکہ انجمن ہے جوایک عرصے سے پورے پاکستان بالخصوص ضلع شگر میں دینی اور ثقافتی حوالے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ کئی سال قبل حوزہ علمیہ قم میں بھی اس کی یونٹ سازی کی گئی تھی اور مولانا عارف حسین حیدری صدارت کے عہدے پر فائز تھے۔

25مارس
اہل تقوی اور دوسروں کی مدد کرنے والے عظیم مراتب کے حامل ہوتے ہیں، آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی

اہل تقوی اور دوسروں کی مدد کرنے والے عظیم مراتب کے حامل ہوتے ہیں، آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی

آیت اللہ گرگانی نے مزید کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم(ص) سے فرمایا کہ میں نے آپ(ص) کو امن و امان کا ضامن بنایا ہے تاکہ لوگ امن و سکون سے زندگی بسر کریں۔ حضور اکرم (ص)کی بابرکت ذات امان نامہ ہے اور ان کے وصال کے بعد بھی جب تک امت استغفار کررہی ہو،اللہ تعالیٰ عذاب نازل نہیں کرے گا۔

25مارس
جناب ابوطالبؑ اسلام کے لیے باعث عزت و سربلندی ہیں، آیت اللہ رضا رمضانی

جناب ابوطالبؑ اسلام کے لیے باعث عزت و سربلندی ہیں، آیت اللہ رضا رمضانی

آیت اللہ رضا رمضانی نے کہاکہ مسلمانوں کو اپنے دین کی بڑی شخصیات پہچاننا چاہیے کہا کہ مسلمانوں کو یہ جاننا چاہیے کہ جناب ابوطالب اسلام کے لیے باعث عزت و سربلندی تھے۔

25مارس
وسیم رضوی کا شیعیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں /گستاخ قرآن کو فورا گرفتار کیا جائے،اہلبیت کونسل انڈیا کے ممبران کا مشترکہ مطالبہ

وسیم رضوی کا شیعیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں /گستاخ قرآن کو فورا گرفتار کیا جائے،اہلبیت کونسل انڈیا کے ممبران کا مشترکہ مطالبہ

امام شیعہ جامع مسجد دہلی مولانا محمد علی محسن تقوی نے کہا کہ وسیم رضوی قرآن کی توہین کرنے کے بعد مرتد ہو چکا ہے اور اس کا شیعیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مولانا سید شمشاد احمد رضوی نے کہا کہ وسیم نے قرآن کریم پر اعتراض کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار بنا ہوا ہے اور اپنے عمل کے ذریعے امت مسلمہ میں اختلافات پیدا کرنا چاہتا ہے مگر وہ اپنے مقصد میں پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔