زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
برسی قائد کے موقع پر مقالہ نگاری میں حصہ لینے والوں میں سے علامہ شیخ غلام محمد غروی کے پوتے مولانا تصدق ہاشمی نے قائد گلگت بلتستان کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا
علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا مزید کہنا تھا ہم لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں در ندہ صف دہشت گردوں نے کئی گھرانوں کے چراغ چھین لئے حکومت کو چائیے کہ وہ لاہور میں ہونے والی اس دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث دہشت گردو کو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دے اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کو ڈرایا نہیں جا سکتا پاکستانی زندہ دل قوم ہے جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔
علامہ احمد علی روحانی نے مجلس کی نگران کونسل کے چئرمین علامہ سید محمد حسین طاہری سے حلف لیا، پھر چیئرمین نے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر علیشاء نقوی نجفی سے حلف لیا۔
اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےکورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں ویکسین لگانے کے لئے دو شرطیں رکھی تھیں، پہلی شرط یہ تھی کہ باری آنے پر انھیں ویکسین لگائي جائے اور دوسری شرط یہ تھی کہ وہ ایران کی تیار کردہ ویکسین لگوائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو متعدد شیعہ اداروں، تنظیموں کی طرف سے متنازعہ نصاب کی خامیوں کی نشان دہی کے ساتھ بہتری کی تجاویز بھیج دی گئی ہیں۔ کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نمائندوں نے مثبت تجاویز دی ہیں۔
جامعتہ المنتظر میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقدہونے والے اجلاس میں وقف املاک ایکٹ کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے متنازع قانون پر نظر ثانی کا اقدام لائق تحسین قراردیا گیا اور کہاگیا کہ حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبے پر کمیٹی تشکیل دی جو کام کر رہی ہے، اس حوالے سے پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صدر منتخب ہونے کے بعد ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی موجودگی میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب جس میں اس نے پوچھا کہ کیا آپ امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے ؟ کہا کہ میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل رسول نے ہر دور میں دین اسلام کی بقا کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں آل محمد نے اپنے کریمانہ اخلاق کے ذریعے دین خدا کی طرف دعوت دی ان کا پاکیزہ کردار قرآن و سنت کے عملی شکل اور مجسم تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام اپنے کریمانہ اخلاق کے باعث کریم آل محمد اور عالم آل محمد کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی فتح ایرانی قوم کے لئے حوصلہ افزا ہے۔