09آوریل
حالات زندگی و شهادت شہید صدر

حالات زندگی و شهادت شہید صدر

آپ حیرت انگیز طور پر صرف 20سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو چکے تھے،انہی سالوں کے دوران شہید باقر الصدر کے افکارات پر مشتمل معروف کتابیں ہمارا فلسفہ ،اسلامی اقتصادیات المعروف اقتصادنا،شائع ہوئیں جو آج بھی اسلامی اور خارجی حلقوں میں ایک سند کی حامل ہیں

16آوریل
علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس و ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس و ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کےممتاز عالم دین ، خطیب اہل بیتؑ اور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ان کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

16آوریل
رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دارنے رہبر معظم انقلاب کے دفتر قم سے متصل حسینیہ امام خمینی ؒ میں درس اخلاق دیتے ہوئے عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے درس میں پیغمبر اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت کے متعلق کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ یہ عظیم ہستیاں لوگوں کو اس ماہ کی خصوصیات و امتیازات اور برکات یاد دلاتی تھیں۔

16آوریل
الہی قیادت معاشرے کو خدا کی طرف بلائے تو پھر معاشرہ الہی بن جائے گا، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

الہی قیادت معاشرے کو خدا کی طرف بلائے تو پھر معاشرہ الہی بن جائے گا، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے استاد اور محقق حجت الاسلام ڈاکٹر شیخ یعقوب بشوی نے"سورہ مبارکہ انفطار کی آیت نمبر6 يَاأَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ"کو عنواں درس قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں ایک سو تین مرتبہ صبر کا ذکر ہوا ہے صبر کو اگر اخلاقیات میں دیکھے جس طرح عبادت میں سب سے برترین عبادت نماز ہے اسی طرح صفات اخلاقیہ میں جو سب سے برتر ہے وہ صبر ہے اسی وجہ سے ہمیں قرآن مجید میں اس کا بار بار تذکرہ ملتا ہے اور بار بار صابرین کے لئے بشارتیں اور خوشخبریاں دی جارہی ہیں اور صابرین سے خطاب کرتے ہوئے خدا نے ارشاد فرمایا:"ان اللہ مع الصابرین"

16آوریل
علامہ عون محمد کی دین مبین کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد

علامہ عون محمد کی دین مبین کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کراچی سے تعلق رکھنے خطیب عالم خادم مکتب اھلبیت علامہ سید عون نقوی کی وفات پہ دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخلص،فرض شناس اور خادمِ مکتبِ اہلبیت علیہم السلام، خطیب اہلبیتؑ حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید محمد عون نقوی کا انتقال ایک خلا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔

16آوریل
ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے،علامہ سید رضی جعفر نقوی

ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے،علامہ سید رضی جعفر نقوی

جعفر یہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔

16آوریل
علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ  امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی

علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی

خاندانی ذرائع کے مطابق، علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ 3.00بجے دن امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی،تدفین وادی حسین کراچی میں ہوگی۔

16آوریل
فرانس کے اقدام سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،علامہ افتخار حسین نقوی

فرانس کے اقدام سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،علامہ افتخار حسین نقوی

عالم دین علامہ افتخار حسین نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام دین محبت ہے، ایک مذہبی جماعت کا انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے اور نہ ہی حضور (ص) کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے، اس گروپ کا ردعمل فساد ہے، دین کی خدمت نہیں۔

16آوریل
ایام کورونا میں روزہ کا حکم، آیت اللہ نوری ہمدانی

ایام کورونا میں روزہ کا حکم، آیت اللہ نوری ہمدانی

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کرونا بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ مبارک رمضان میں مومنین کے روزے رکھنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

16آوریل
علامہ عون نقوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم 

علامہ عون نقوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم 

حجۃ الاسلام و المسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی نے کراچی کے معروف عالم دین، جعفریہ الائنس پاکستان کے سپریم کونسل کے رکن علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عون نقوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے جنہوں نے وحدت اور یکجہتی کے لئے بے پناہ جد و جہد کیے ہیں اور ملت جعفریہ برسا برس ان کی خدمات کو یاد رکھے گئی۔