09آوریل
حالات زندگی و شهادت شہید صدر

حالات زندگی و شهادت شہید صدر

آپ حیرت انگیز طور پر صرف 20سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو چکے تھے،انہی سالوں کے دوران شہید باقر الصدر کے افکارات پر مشتمل معروف کتابیں ہمارا فلسفہ ،اسلامی اقتصادیات المعروف اقتصادنا،شائع ہوئیں جو آج بھی اسلامی اور خارجی حلقوں میں ایک سند کی حامل ہیں

13آوریل
امت مسلمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

امت مسلمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ماہ مبارک رمضان 1442 ھ کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قمری سال کا نواں مہینہ جس میں طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک چند امور سے قربت خداوندی کی نیت پرہیز کیا جاتا ہے اور روزے جیسی اہم ترین عبادت انجام دی جاتی ہے یہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل ہیں اور ان میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے۔

13آوریل
معاد پر اعتقاد کا اثر انسان کے کردار سے ظاہر ہونا چاہئے، آیت اللہ مظاہری

معاد پر اعتقاد کا اثر انسان کے کردار سے ظاہر ہونا چاہئے، آیت اللہ مظاہری

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ حسین مظاہری نے آج اپنے آن لائن درس اخلاق میں کہا کہ متقین کی دو خاص صفات ہوتی ہیں، جن میں سے ایک اعتقادی صفت ہے؛ یعنی: اللہ تعالیٰ سے تعلق برقرار رکھنا اور اس پر ایمان رکھنا؛ جبکہ دوسری خاص صفت عملی ہے ؛یعنی: لوگوں سے رابطہ رکھنا اوراللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا۔ متقین اپنے کردار کے ذریعے معاشرے میں عبادتوں کو زندہ رکھتے ہیں اور یہی صفت ان کی خصوصیات میں سے ہے۔

13آوریل
وسیم رضوی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قرآن مجید کی حقانیت اور عظمت کو واضح کرتا ہے، علمائے شیعہ ہندوستان

وسیم رضوی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قرآن مجید کی حقانیت اور عظمت کو واضح کرتا ہے، علمائے شیعہ ہندوستان

ہندوستانی سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کے ذریعے قرآن کریم کی 26 آیتوں کو قرآن سے ہٹانے کے سلسلے میں داخل کی گئی عرضِی کل عدالت عالیہ نے خارج کر دی ہے اور وسیم رضوی پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ اس موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے اراکین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قرآن کریم کی عظمت و فضیلت اور حقانیت کو واضح کرتا ہے اور ملک میں رہنے والے باشندوں کا کورٹ پر یقین اور اعتماد مستحکم کرتا ہے ۔

13آوریل
پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے زیراہتمام استقبال رمضان سیمینار

پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے زیراہتمام استقبال رمضان سیمینار

مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، اس لئے اس مبارک مہینے میں صبر و برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

11آوریل
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر وفاق المدارس کے اراکین کا اظہار رنج وغم

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر وفاق المدارس کے اراکین کا اظہار رنج وغم

حضرت آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید تقی نقوی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ڈاکٹر جواد ہادی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نقوی اور علامہ کرم علی حیدری نے مشترکہ تعزیتی بیان میں شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔

11آوریل
قم میں ” تکریم علم و عالم” کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد/شیخ غلام حسن ناظم الدین مرحوم ایک مثالی استاد اور کامیاب مدیر تھے، مقررین

قم میں ” تکریم علم و عالم” کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد/شیخ غلام حسن ناظم الدین مرحوم ایک مثالی استاد اور کامیاب مدیر تھے، مقررین

جامعہ قبازردیہ سکردو بلتستان کے سابق مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن ناظم الدین مرحوم کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجمع طلاب شگر بلتستان اور ان کے شاگردوں کے اشتراک سے ایک عظیم الشان علمی نشست رکھی گئی۔

11آوریل
شھید باقر الصدر رح کی شھادت مکتب کی بیداری کا موجب بنی، ڈاکٹر سید محمد نجفی

شھید باقر الصدر رح کی شھادت مکتب کی بیداری کا موجب بنی، ڈاکٹر سید محمد نجفی

شھید صدر کی شخصیت کو چند جھت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شھید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اھلبیتؑ کی دنیا میں مکمل نمائندگی کی وہ اپنے وجود میں ایک ملت تھے

10آوریل
مومن جب روزہ رکھ کر اس ماہ مبارک کو گزار دیتا ہے تو وہ پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے، علامہ سبطین سبزواری

مومن جب روزہ رکھ کر اس ماہ مبارک کو گزار دیتا ہے تو وہ پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنماء، خطیب اور پرنسپل جامعۃ النجف ڈسکہ علامہ سبطین سبزواری نےجمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جب مومن روزہ رکھ کر اس ماہ مبارک کو گزار دیتا ہے تو وہ پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے۔ اس مہینے میں گناہوں کی تلافی کا بھی موقع دیا گیا ہے؛ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اس موقع کو ضائع نہ کریں اور اپنے گزشتہ گناہوں کی توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مغفرت طلب کریں۔

10آوریل
مؤمنین کے دلوں میں نجف اشرف کا مقام حضرت امیر المؤمنینؑ کے حرم کی برکت سے ہے، آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی

مؤمنین کے دلوں میں نجف اشرف کا مقام حضرت امیر المؤمنینؑ کے حرم کی برکت سے ہے، آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی

مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حامد شہریاری نے نجف اشرف میں آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کو وحدت اسلامی کی 34 ویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی رپورٹ پیش کی اور انہیں 35 ویں کانفرنس میں خطاب کرنے کی دعوت بھی دی۔