زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی سوال ایسا نہیں جس کا جواب امام وقت نہ جانتے ہوں، کہتے ہیں دنیا کی کوئی زبان ایسی نہیں ہوگی جو امام نہ جانتے ہوں امام نہ فقط اس زبان کو جانتے ہیں بلکہ اس کےبولنے والوں سے بھی بہتر لہجےمیں بولنا جانتے ہیں یہ پروردگار کی تائید ہے پھر فرمایا حق اور باطل کی جنگ میں امام وقت ہمیشہ سب سے آگے ہوگا کبھی امام پیچھے نہیں ہوگا۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے دو پودے لگائے جانے کے ساتھ ملک بھر میں یوم شجر کاری اور ہفتہ قدرتی ذخائر کا آغاز ہو گیا۔
ابوطالب تحقیقاتی اور ثقافتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ بعض اس طرح سے سفسطہ کرتے ہیں کہ چونکہ رسول خدا نے جناب ابوطالب کے جنازے پر نماز نہیں پڑھائی لہذا وہ مسلمان نہیں تھے۔ انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب تک پیغمبر مکہ میں تھے نماز میت کا حکم نازل ہی نہیں ہوا تھا۔ نماز میت کا حکم پیغمبر اکرم کی مدینہ ہجرت کے بعد نازل ہوا ہے۔
استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف اور آیت اللہ العظمی فیاض کے دفتر کے سربراہ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد جواد مہدوی مرحوم کو حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مراجع عظام اور علمائے کرام کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی تمام زندگی میں اسلام کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے اسلام کو عملی طور پر اپنی زندگی پر لاگو کیا۔ سیاست کا میدان ہو یا معاشرہ سازی کی آزمائش ہو، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اسلام کے ہراول دستے کے طور پر فعال رہے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی ذات میں ملت تھے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا یمن کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ اس وقت یمن کا بنیادی نقشہ تباہ ہوچکا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ہزاروں لوگ جن میں خواتین، بچے، بزرگ شامل ہیں وہ اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام جاری کرکے لبنان کے مجاہد عالم دین اور لبنان کے مسلم اسکالرز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی شیخ احمد الزین کے انتقال کی تعزیت پیش کی۔
حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے قانون کا نصاب اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک اس میں مولا علی علیہ السلام کے فیصلہ جات کو شامل نہیں کیا جاتا کیونکہ رسول ص کے فرمان کے مطابق علی علیہ السلام اس امت میں بہترین قاضی ہیں، اس کی مثال خلفائے راشدین کا دور ہے جس میں جب بھی صحابہ کو کوئی فیصلہ کرنے میں دشواری ہوتی تو وہ مولا علی علیہ السلام کو مدد کے لیے پکاڑتے.
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ہمیں اسلامی نفاذ کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا، اسلامی ریاست کے تصور کو پورا کرنا ہے تو نظام مصطفیٰ (ص) کا نفاذ کرنا ہوگا۔