18جولای
انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،

19ژانویه
آستان قدس رضوی کو اسلامی و انقلابی امور چلانے میں دوسروں کے لئےنمونہ عمل ہونا چاہیے ، متولی حرم امام رضا (ع)

آستان قدس رضوی کو اسلامی و انقلابی امور چلانے میں دوسروں کے لئےنمونہ عمل ہونا چاہیے ، متولی حرم امام رضا (ع)

انہوں نے ، زیادہ سے زیادہ بہتری کے لئے تبدیلی کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ آستان قدس رضوی کی جامع پالیسیوں پر مکمل اور باریک بینی کے ساتھ عمل در آمد سے ، اس مقدس اور روحانی ادارے کی افادیت ، ادارے کے اندر باہمی تعاون اور زیادہ منظم طریقے سے کام میں بھی مدد ملے گي۔

19ژانویه
حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچم ِاسلام کی سر بلندی کےلئےقربانیاں پیش کی ہیں،آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچم ِاسلام کی سر بلندی کےلئےقربانیاں پیش کی ہیں،آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق کے مختلف صوبوں خاص کربغداد بصرہ اور واسط سےآئے مومنین پرمشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ہماری خواتین کے لئے پاکیزہ ومقدس نمونہ عمل ہیں ہماری خواتین کو اپنی زندگی کےہرشعبےمیں انکی اقتداء کرنا چاہئے۔

18ژانویه
امریکہ،اسرائیل اور آل سعود کی نابودی کا انتظار کریں/ ٹرمپ مہدور الدم ہے،امام جمعہ نجف اشرف

امریکہ،اسرائیل اور آل سعود کی نابودی کا انتظار کریں/ ٹرمپ مہدور الدم ہے،امام جمعہ نجف اشرف

امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی پابندیوں کی فہرست میں حشد الشعبی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ کا نام شامل کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے اور امریکیوں کے خوفزدہ ہونے کی ایک دلیل ہے،مزید کہا کہ ٹرمپ مہلک ہے اور تمام مسلمانوں کو اس پر ہر طرح کا پریشر ڈالنا چاہیے۔

17ژانویه
استقامتی تحریکیں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قیام سے ہی متاثر ہیں، امام جمعہ تہران

استقامتی تحریکیں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قیام سے ہی متاثر ہیں، امام جمعہ تہران

حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ استقامتی تحریکیں جناب فاطمہ زہرا کے قیام سے ہی متاثر ہوکر شروع ہوئی ہیں، کہا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) کا یہ قیام پوری تاریخ اسلام کی تمام مزاحمتی اور استقامتی تحریکوں کی اساس ہے۔

17ژانویه
خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے  سربراہ جامعہ علمیہ کراچی حجۃ السلام والمسلمین سید فیاض حسین نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کے بارے میں فرامین پیغمبرۖ ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔ جناب سیدہ کا دختر رسولۖ ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ 

17ژانویه
سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر چل کر ہی انسانیت کو دنیا و آخرت میں نجات مل سکتی ہے،علامہ سندرالوی

سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر چل کر ہی انسانیت کو دنیا و آخرت میں نجات مل سکتی ہے،علامہ سندرالوی

شہزادی کا وجود جنت سے آیا، بیبی بروز قیامت شفاعت کا اختیار کامل رکھتی ہونگی- حقوق زوجین کےلئے علی و بتول علیہما السلام کے طرز حیات سے سبق لینا ہوگا۔ قرآن و حدیث نے شہزادی کو کائنات کی افضل بیبی قرار دیا ہے۔ مظلوموں کی حمایت کیے بغیر نجات اخروی ممکن نہیں ہے مجالس یا فلمسازی یا کلپ سازی میں دوسروں کے مقدسات پر حملہ دین مبین سے بغاوت ہے ہم رہبر معظم اور مراجع کے حکم کے پابند ہیں

16ژانویه
حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں، علامہ سید جواد موسوی

حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں، علامہ سید جواد موسوی

حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد موسوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں” کو ثر “ ایک عظیم جامع ااور وسیع معنی رکھتا ہے۔اوروہ” خِیرکثیر و فراداں ہے“ او ر اس کے بہت زیادہ مصادیق ہیں۔ لیکن بہت سے بزرگ شیعہ علماء نے واضح ترین مصادیق میں سے ایک مصداق” فا طمہ زہرا“( سلام اللہ علیہا) کے وجود مبارک کو سمجھا ہے۔

16ژانویه
خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت (س) کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا، علامہ سید محمد حسن نقوی

خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت (س) کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا، علامہ سید محمد حسن نقوی

مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے ایام شہادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔اہلبیت علیہم السلام کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔

16ژانویه
موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے غاصبین اورظالموں کوعراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدورکی ستائش کرتےہوئے انھیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت کی اور اس دور کوعظیم دورسےتعبیر کیا۔