01می
یوم معلم، طلباء کو “مردہ باد امریکہ” اور “مردہ باد اسرائیل” کی حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

یوم معلم، طلباء کو “مردہ باد امریکہ” اور “مردہ باد اسرائیل” کی حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے ملکی نظام تعلیم کے حوالے سے اہم نکات کی طرف اشارہ کیا اور تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام اور وظائف بیان کئے۔

25مارس
ایرانی صدر حسن روحانی کی وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

ایرانی صدر حسن روحانی کی وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے ایک پیغام میں حکومت اور پاکستانی عوام کو نوروز کی تبریک پیش کرتے ہوئے موجودہ کورونا کی سخت صورتحال سے بہت جلد عالم انسانیت کی نجات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

24مارس
پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

پاک آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کی مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ہے۔

23مارس
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کو وفاق المدارس الشیعہ کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کو وفاق المدارس الشیعہ کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا

،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ الیکشن کمشنر علامہ محمد تقی نقوی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی ۔ مجلس ا علیٰ کی طرف سے حافظ ریاض حسین نجفی کو امیدوار نامزد کیا گیا تھاجبکہ اراکین کی طرف سے کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہیں آیا.

23مارس
رہبر معظم کا اہم ترین جملہ؟ــــــــــــــــــــــــ آپ بھی رائے دیں!

رہبر معظم کا اہم ترین جملہ؟ــــــــــــــــــــــــ آپ بھی رائے دیں!

آپ کے مطابق 1399 شمسی میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای دام عزہ کا اہم ترین اور ناقابل فراموش جملہ کونسا ہے؟ رائے گیری کا یہ سلسلہ 15 شعبان تک جاری رہے گا۔

23مارس
مدارس محسن ملت کے مدیروں کا سالانہ اجلاس

مدارس محسن ملت کے مدیروں کا سالانہ اجلاس

مدارس محسن ملت کے مدیروں کا سالانہ اجلاس حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر کے ساتھ جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقدہوا۔ جس کی صدارت حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ افضل حیدری نے کی۔

23مارس
محسن ملت نے جو پھول اگائے تھے وہ آج ایک باغ کی صورت پوری دنیا میں علم کی خوشبو بکھیر رہے ہیں،حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو

محسن ملت نے جو پھول اگائے تھے وہ آج ایک باغ کی صورت پوری دنیا میں علم کی خوشبو بکھیر رہے ہیں،حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المنتظر لاہور کے استاد حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو نے کہا کہ مادر علمی اور شیعیان پاکستان کے مرکز حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کی بنیاد محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی نے محدود وسائل کے باوجود اخلاص کے ساتھ رکھی تھی جو آج ایک تنومند درخت بن چکا ہے۔ ان شاءاللہ ترقی کا یہ سفر ظہور امام زمان (عج) تک قائم رہے گا۔

23مارس
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں محسن ملت، مرحوم اساتذہ اور ٹرسٹیز کی برسی کورونا ایس او پیز کے ساتھ منائی گئی

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں محسن ملت، مرحوم اساتذہ اور ٹرسٹیز کی برسی کورونا ایس او پیز کے ساتھ منائی گئی

جامعۃ المنتظر میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی ،محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق منیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی برسی کا اجتماع اس سال کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود سطح پر منعقد ہوئی.

22مارس
تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے عقائد اور تقوی پر بھی توجہ دیں،آیت اللہ العظمی علوی گرگانی

تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے عقائد اور تقوی پر بھی توجہ دیں،آیت اللہ العظمی علوی گرگانی

"دانشگاہ آزاد" کے سربراہ جناب ڈاکٹر محمد مہدی طہرانچی نے آیت اللہ علوی گرگانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا کہ آپ کا رابطہ جوانوں سے ہے اور نوجوان نسل ہر ملک کی قیمتی اور قابل فخر افرادی قوت ہوتی ہے۔ ان جوانوں کا مستقبل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

22مارس
پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد میں اسلامی ریاست اور مسلمانوں کی سیاسی و معاشی ترقی اور پرُ امن فضا کا قیام شامل ہیں، قائد ملت جعفریہ

پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد میں اسلامی ریاست اور مسلمانوں کی سیاسی و معاشی ترقی اور پرُ امن فضا کا قیام شامل ہیں، قائد ملت جعفریہ

ہمیں اس عظیم دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنا ئینگے اور کوروناجیسے چیلنجزکامقابلہ کرینگے، بدامنی‘ لاقانونیت‘ شہری آزادیوں کی بندش ‘ مہنگائی اور دیگر عوامی مشکلات حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست کا خواب لے کر میدان میں اترنے والے آج کیوں بنیادی انسانی و شہری حقوق سے محروم کئے جارہے ہیں۔ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک کی مقننہ، ایگزیکٹو، عدلیہ، سرکردہ دانشور اور سرکردہ علماءمل بیٹھیں اور ایک بات پر متفق ہو کر قوم کی رہنمائی کریں اور حکمت عملی مرتب کریں۔