06می
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ، گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ، گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار

حکمران سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں، انہیں کسانوں کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں، کسان کوقومی خزانے سے تنخواہ ملتی نہیں، فصل ذریعہ آمدن ہے، کسان گندم کاٹ چکا ،کوئی خریدنے والا نہیں، صدر وفاق المدارس الشیعہ کا خطاب

05فوریه
مسلم حکمران کشمیر کو پاکستان کا مسئلہ قرار دے کر پہلو تہی کرتے ہیں،فلسطین کواسرائیل سے تنازعہ قرار دے کر جان چھڑائی جاتی ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

مسلم حکمران کشمیر کو پاکستان کا مسئلہ قرار دے کر پہلو تہی کرتے ہیں،فلسطین کواسرائیل سے تنازعہ قرار دے کر جان چھڑائی جاتی ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسلمانوں ممالک کے درمیان نااتفاقی ، ایک دوسرے کے دکھ درد اور مسائل سے الگ تھلگ رہنے کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔57 اسلامی ممالک میںبہت سی مشترکہ اقداراوربے پناہ دولت کے باوجود ددنیا بھر میں مسلمان ہی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔کشمیریوں کا حق خود ارادی ختم کیا گیا،ہزاروں کو شہید کیا گیا لیکن مسلم حکمران اسے پاکستان کا مسئلہ قرار دے کر پہلو تہی کرتے ہیں.

05فوریه
حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر منتخب

حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر منتخب

جناب محمد ابراہیم صابری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی موافقت اور میڈیا سے منسلک آپ کے تجربات اور قابلیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، 01/01/2021 سے ایک سال تک کے لئے ، جناب عالی کو حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ "وفاق ٹائمز" کے چیف ایڈیٹر مقرر کیا جاتا ہے.

05فوریه
“وفاق ٹائمز” کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد/دینی مدارس کے مدیران ہمارے بازو بنیں تاکہ پاکستانی حوزات علمیہ کی آواز کو دنیا تک پہنچا سکیں، مقریرین

“وفاق ٹائمز” کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد/دینی مدارس کے مدیران ہمارے بازو بنیں تاکہ پاکستانی حوزات علمیہ کی آواز کو دنیا تک پہنچا سکیں، مقریرین

موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمن محمد حسن نقوی نے آج امام المنتظر ہال میں منعقدہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا آفیشل خبررساں ادارہ وفاق ٹائمز کے اردو زبان سیکشن کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں ولادت حضرت زہرا (س) اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور حوزہ علمیہ کے مشن کو پھیلانے کے لئے یہ اقدام جو کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے شروع کیا انتہائی قابل قدر اور عظیم عمل ہے۔

04فوریه
امام بارگاہ ابوطالب حسن کالونی سکردو میں سالانہ جشن میلاد حضرت زہرا کا انعقاد

امام بارگاہ ابوطالب حسن کالونی سکردو میں سالانہ جشن میلاد حضرت زہرا کا انعقاد

اس عظیم الشان جشن کی صدارت صدر انجمن امامیہ سکردو حجہ الاسلام والمسلمین آقای سید باقر الحسینی اور سید زیشان نجفی نے فرمائی جبکہ حجہ الاسلام والمسلمین شیخ ذوالفقار علی انصاری مدرس جامعہ الزہرا اس محفل کے مہمان خصوصی تھے ۔

04فوریه
مسئلہ کشمیر جو جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے قیام کےلئے انتہائی ضروری مسئلہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

مسئلہ کشمیر جو جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے قیام کےلئے انتہائی ضروری مسئلہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور طریقے سے ان ریلیوں میں شریک ہوکر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

04فوریه
وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا

وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا

وفاق ٹائمز کی اردو سائٹ اور سوشل میڈیا گروپ میں مختلف اخبار کی اشاعت کے علاوہ قارئین کو حالات حاضرہ سمیت علماء کرام اور مجتہدین عظام کے بیانات سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا

04فوریه
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے حرم کریمہ اہلبیت ع میں “پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں فرزندان زہرا س کا کردار” کے عنوان سے اہم علمی نشست کا انعقاد

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے حرم کریمہ اہلبیت ع میں “پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں فرزندان زہرا س کا کردار” کے عنوان سے اہم علمی نشست کا انعقاد

محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی نظام ولایت فقیہ کی ترویج کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے محسن ملت علامہ صدر حسین نجفی نے آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم کی وفات کے بعد پاکستان میں امام خمینی کی مرجعیت کو متعارف کروانے میں بنیافی کردار ادا کیااور سب سے پہلے ان کی توضیح المسائل کا اردو زبان میں ترجمہ کیا.

03فوریه
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کسی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کسی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آن لائن خطاب میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمن کسی بھی قسم کی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا۔

03فوریه
جناب سیدہ سلام اللہ علیہاحجت خدا ہیں جو عصمت کبریٰ کی منزل پر فائز ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

جناب سیدہ سلام اللہ علیہاحجت خدا ہیں جو عصمت کبریٰ کی منزل پر فائز ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن یوم مادر بھی ہے اور یوم خواتین بھی ہے۔مستورات کے لیے آقا زادی کی ذاتِ مقدسہ کامل نمونہ عمل ہے