23آوریل
وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے ہدف کیلئے یکجا ہوں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے ہدف کیلئے یکجا ہوں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

برادر ہمسائیہ اسلامی جمہوریہ کے صدر سمیت وفد کو خوش آمدید، دورئہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئیگی،مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

09فوریه
آیت اللہ ضیاءآبادی  حوزہ کے برجستہ استاد اور عظیم مفسر قرآن تھے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

آیت اللہ ضیاءآبادی حوزہ کے برجستہ استاد اور عظیم مفسر قرآن تھے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات ایک خلا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہوسکے گا صنف روحانیت انکی قومی مزہبی انقلابی و حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

09فوریه
انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ اور حجۃ الاسلام سکندر علی بہشتی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب

انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ اور حجۃ الاسلام سکندر علی بہشتی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب

الباقیات الصالحات ٹرسٹ تسر شگر بلتستان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ قم میں اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اور حجۃ الاسلام سکندر علی بہشتی کی ڈیڑھ سالہ تدریسی و تبلیغی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

09فوریه
نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز  پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کی خبروں میں خواتین، خاص طور پر دینی طالبات کا کوئی صفحہ نہیں تھا اوراس ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر حوزات علمیہ پاکستان سے منسلک ہونے کے ناطے دینی طالبات اور حوزہ ہائے خواہران کی معلمات کی مختلف تعلیمی، تحقیقاتی ، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کو پاکستانی دینی مدارس کی ویب سائٹ وفاق ٹائمز کے توسط سے نشر کیا جانا ضروری ہے۔لہذا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خبر رساں ادارہ وفاق ٹائمز نے اپنی ویب سائٹ پر خواتین کے لئے خصوصی صفحہ ترتیب دیا ہے تاکہ خواہران سے متعلق خبریں ، تصویری رپورٹس، انٹرویوز ،رپورٹس اور مقالہ جات کو بہتر انداز میں شائع کرسکے۔

08فوریه
مفسر قرآن آیت اللہ ضیاءآبادی انتقال کرگئے

مفسر قرآن آیت اللہ ضیاءآبادی انتقال کرگئے

ایرانی معروف عالم دین مفسر قرآن آیت اللہ ضیاء آبادی کچھ ہی دیر پہلے تہران کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں.

08فوریه
جامعۃ المنتظر لاہور میں لاپتہ کوہ پیمائوں کی واپسی کیلئے دعائیہ پروگرام

جامعۃ المنتظر لاہور میں لاپتہ کوہ پیمائوں کی واپسی کیلئے دعائیہ پروگرام

اس موقع پر دعائیہ پروگرام میں شریک اساتیذ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں، جن پر ساری قوم کو فخر ہے، محمد علی سدپارہ کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں، محمد علی سدپارہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں

08فوریه
پرنسپل جامعہ امام سجادؑ جھنگ علیل ہے دعا کی اپیل

پرنسپل جامعہ امام سجادؑ جھنگ علیل ہے دعا کی اپیل

پرنسپل جامعہ امام سجاد ع جھنگ حجۃ الاسلام و المسلمین سید نجم الحسن نقوی اس وقت علیل ہیں۔آپ حضرات بالخصوص وہ علما و خطباء سے دعا کی درخواست کی گئ ہے۔

08فوریه
پاسداران عزا کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے شہداء کا چہلم، کربلا انسان کو خدا تک پہنچانے کا عظیم وسیلہ ہے، مقریرین

پاسداران عزا کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے شہداء کا چہلم، کربلا انسان کو خدا تک پہنچانے کا عظیم وسیلہ ہے، مقریرین

چہلم کی مجلس سے سربراہ اُمت واحدہ علامہ محمد امین شہیدی، شہداء کمیٹی کوئٹہ کے رکن علامہ موسیٰ حسینی قمی اور بزرگ عالم دین علامہ غضنفر علی حیدری نے خطاب کیا

07فوریه
پاکستانی محقق علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی کی “سورہ کوثر کی تقابلی تفسیر”شائع

پاکستانی محقق علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی کی “سورہ کوثر کی تقابلی تفسیر”شائع

سورہ کوثر کی تقابلی تفسیر کے مؤلف حجت الاسلام و المسلمین محمد یعقوب بشوی نے اس موقع پر وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفسیر تطبیقی سورہ کوثر، تحقیقی بنیاد پر مبنی پہلی تفسیر ہے جس پر مکمل تقابلی(تطبیقی) انداز میں کام ہوا ہے۔

07فوریه
ایران کے شھر خرم آباد میں “مسیحی جوان” نے اسلام قبول کرلیا

ایران کے شھر خرم آباد میں “مسیحی جوان” نے اسلام قبول کرلیا

آج صبح ایران کے شھر خرم آباد میں صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضا شاہرخی کے دفتر میں حاضر ہو کر ایک مسیحی نوجوان نے اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرکے دین اسلام کو قبول کرلیا۔