17آوریل
قم المقدسہ میں انہدام جنت البقیع کے موقع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

قم المقدسہ میں انہدام جنت البقیع کے موقع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

حجۃ الاسلام والمسلمین سید عباس مہدی حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: آل سعود اسلام کے دشمن ہیں، نہ صرف اسلام بلکہ مسلمان اور اسلامی آثار کے بھی دشمن ہیں، کیوں کہ قبلہ اول کی حفاظت کے بجائے یہودیوں کو مدد کر رہے ہیں۔

14آوریل
ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز ،اب مسلم ممالک ساتھ دیں ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز ،اب مسلم ممالک ساتھ دیں ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا سعودی عرب، ترکی ،پاکستان ،انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کراسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں ۔

14آوریل
مجاہدینِ اسلام کی فتح کے لئے حرم امام رضا(ع) میں دعا و مناجات کا انعقاد

مجاہدینِ اسلام کی فتح کے لئے حرم امام رضا(ع) میں دعا و مناجات کا انعقاد

روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام میں صیہونی غاصب و ظالم حکومت کے ظلم و بربریت کے خلاف اور مجاہدینِ اسلام کی نصرت و فتح کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا و مناجات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

14آوریل
مزید غلطی کی صورت میں زیادہ سخت جواب ملے گا، سربراہ ایرانی پارلیمنٹ

مزید غلطی کی صورت میں زیادہ سخت جواب ملے گا، سربراہ ایرانی پارلیمنٹ

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے شام میں سفارت خانے پر حملہ ایرانی سرزمین پر حملہ تھا لہذا اس کا موثر جواب دینا ضروری تھا۔ گذشتہ رات کے جوابی حملوں سے ہر ایرانی شہری کا سر افتخار سے بلند ہوگیا ہے۔

14آوریل
وعدہ صادق پورا ہوگیا، امریکہ کو خبردار کردیا تھا، جنرل باقری

وعدہ صادق پورا ہوگیا، امریکہ کو خبردار کردیا تھا، جنرل باقری

انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے میں ڈرون طیاروں اور کروز و بیلسٹک میزائلوں کو استعمال کیا گیا جن کو آئرن ڈوم سمیت صہیونی دفاعی سسٹم روکنے سے قاصر رہا اور اپنے اہداف تک پہنچ گئے۔

14آوریل
صہیونی حکومت غیر ذمہ دارانہ حرکت سے باز رہے، جنرل سلامی کا انتباہ

صہیونی حکومت غیر ذمہ دارانہ حرکت سے باز رہے، جنرل سلامی کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کسی بھی مقام پر اسلامی جمہوری ایران کے مفادات، شخصیات اور شہریوں کو بنائے تو ایران فوری طور پر جواب دے گا۔ گذشتہ رات ہونے والا ایرانی حملہ اس کا واضح ترین نمونہ ہے۔

14آوریل
ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر جشن

ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر جشن

ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں پر فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر جشن منایا، جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

14آوریل
’’آپریشن مکمل ہوا! سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کیا‘‘

’’آپریشن مکمل ہوا! سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کیا‘‘

ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے علاوہ دفاعی تنصیبات اور گولان کی پہاڑیوں پر فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جبکہ 300 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔

14آوریل
اسرائیل پر جوابی حملہ ایران کا قانونی حق ہے، وزارت خارجہ ایران

اسرائیل پر جوابی حملہ ایران کا قانونی حق ہے، وزارت خارجہ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے کیے گئے بڑے حملے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ردعمل ایران کا قانونی حق ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔

13آوریل
اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی شہادت سے مقاومت کمزور نہیں ہوگی، صہیونی ذرائع ابلاغ

اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی شہادت سے مقاومت کمزور نہیں ہوگی، صہیونی ذرائع ابلاغ

اسرائیل کے سابق وزیرانصاف حائیم رامون نے عبرانی اخبار معاریو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گذشتہ روز کہا تھا کہ غزہ کی جنگ اسرائیل کی سٹریٹیجک شکست کے ساتھ ختم ہوگی۔ غزہ میں اسرائیل نے کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا ہے۔