29آوریل
غزہ میں چھے ہفتے کی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، وائٹ ہاؤس

غزہ میں چھے ہفتے کی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، وائٹ ہاؤس

جان کربی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن کا دورہ مشرق وسطی غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حماس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں جنگ بندی ہوگی اور رفح پر حملے کا منصوبہ ختم کیا جائے گا۔

13فوریه
منصب امامت و رہبری کے لیے چھوٹا بڑا ہونا معیار نہیں بلکہ اہلیت معیار ہے، علامہ شیخ شفا نجفی

منصب امامت و رہبری کے لیے چھوٹا بڑا ہونا معیار نہیں بلکہ اہلیت معیار ہے، علامہ شیخ شفا نجفی

انہوں نے کہاکہ امام محمد تقی علیہ السلام کا وجود بابرکت جو چھوٹی عمر ہونے کے باوجود امامت کے منصب پر فائز تھے اور قیادت کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے نظام حاکم کیلئے بڑا خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ مامون عباسی اہل تشیع کی جانب سے بغاوت سے سخت خوفزدہ تھا لہذا انہیں اپنے ساتھ ملانے کیلئے مکاری اور فریبکاری سے کام لیتا تھا۔

13فوریه
قرآن یونٹ کی جانب سے امام جواد علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد

قرآن یونٹ کی جانب سے امام جواد علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد

قرآن یونٹ کی سربراہ فاطمہ سید عباس الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس تقریب کا انعقاد ہماری یونٹ کی ہفتہ وارسرگرمیوں کا تسلسل ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے سردآب میں منعقد کی جاتی ہیں۔ تقریب میں خواتین زائرین اور روضہ مبارک کے متععد شعبہ جات سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔"

13فوریه
میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام علماء کانفرنس کا انعقاد، اہم علماء کی شرکت

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام علماء کانفرنس کا انعقاد، اہم علماء کی شرکت

انہوں نے واضح کیا کہ یہ علماء ہی کا کردار ہے کہ عالمی سامراجی سازشوں کے باوجود آج تشیع سر اٹھا کر اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے آئمہ جماعت سے امید ظاہر کی کہ وہ علمائے حقہ کا کردار ادا کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کردار میں علماء کا بھرپور ساتھ دے کر ملک کے مستقبل کو روشن بنائیں۔

12فوریه
جامعۃالکوثر “انگلش ڈپارٹمنٹ” کے وفدکا اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ

جامعۃالکوثر “انگلش ڈپارٹمنٹ” کے وفدکا اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ

جامعہ الکوثر کے شعبہ انگریزی کے ایک وفد نے اسلامی نظریاتی کونسل کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر کونسل کے چیرمین قبلہ ایاز نے اراکین وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے اغراض و مقاصد اور آئین پاکستان کی اسلامی نظریات سے کماحقہ ہم آہنگی کے لئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

12فوریه
کرگل میں عظیم الشان قرآنی مقابلہ کا انعقاد

کرگل میں عظیم الشان قرآنی مقابلہ کا انعقاد

اس سربلندی اور کامیابی پر بسیج روحانیون آی-کے-ایم-ٹی نے پوزیشن حاصل کرنے والی عزیز طالبات اور ان کے والدین محترم اور اہالیان دراس، باغ خمینی، شلکچے اور دارالقرآن کے تمام اساتذہ کرام، طلاب و طالبات، بالخصوص مکتب میں محنت کش کمیٹی ممبران کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا ہے۔

11فوریه
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر عظیم الشان ریلیاں+تصاویر

ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر عظیم الشان ریلیاں+تصاویر

اسلامی انقلاب کے تناور درخت نے آج اپنی تینتالیسویں بہار کا جشن منایا۔ اس موقع ملک بھر میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

11فوریه
حضرت امام محمد تقی ؑ کے یوم ولادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا پیغام

حضرت امام محمد تقی ؑ کے یوم ولادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا پیغام

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام محمد تقی ؑ نے تا قیامت رہبری و رہنمائی کا سامان بہم کرنے کے لیے جس انداز سے حکمت عملی ترتیب دی اور جس طرح حکمرانوں اور انحرافی طبقات کی سازشوں کا مقابلہ فرمایا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام محمد تقی ؑ ؑ کی سیرت کا مطالعہ کرکے اس پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی جدوجہد کریں اورمکمل استقامت اور واضح اور روشن راستے پر گامزن رہیں تاکہ دنیا و آخرت کی فلاح حاصل کی جا سکے

11فوریه
علامہ شبیر میثمی کا وفد کے ہمراہ دورہ میانوالی، مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ

علامہ شبیر میثمی کا وفد کے ہمراہ دورہ میانوالی، مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ

انہوں نے الفجر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی سے ان کے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ لی۔ مرکزی وفد نے تعلیمی میدان میں میانوالی کے ہر دو اداروں کو مثالی بھی قرار دیا۔

11فوریه
انقلاب اسلامی ایران کی فتح عصر حاضر کی تاریخ کا ایک عظیم واقعہ ہے،ڈائریکٹر جنرل ابراہیم سعید

انقلاب اسلامی ایران کی فتح عصر حاضر کی تاریخ کا ایک عظیم واقعہ ہے،ڈائریکٹر جنرل ابراہیم سعید

دمشق یونیورسٹی کے فلسطینی استاد محمد بحیصی کا کہنا تھا کہ '' یہ انقلاب مظلوم ملتوں کی امید ہے، ہم فلسطین میں اسلامی جمہوری ایران کے عوام، حکومت اور رہبری (ولایت فقیہ) کی قدر کرتے ہیں، ہم نے آزادی اور مزاحمت مکتب امام خمینی (رہ) سے سیکھی۔''