حوزہ

21دسامبر
کورونا وائرس، خیبر پختونخوا حکومت کا مدارس بند کرنے کا حکم

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا حکومت کا مدارس بند کرنے کا حکم

حوزہ ٹائمز|خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب دینی مدارس میں تدریس معطل کر دی۔ اس حوالے سے صوبے کے سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث دینی مدارس میں سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے.

21دسامبر
جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں طلباء کے مابین قرآت قرآن کا مقابلہ

جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں طلباء کے مابین قرآت قرآن کا مقابلہ

حوزہ ٹائمز|جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کے مابین قرآت قرآن کریم و نماز کا مقابلہ ہوا۔ جس میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔

21دسامبر
شہید ذوالفقار نقوی کی 24 ویں برسی ،سفیر وحدت سیمینار 31 دسمبر کوہوگا

شہید ذوالفقار نقوی کی 24 ویں برسی ،سفیر وحدت سیمینار 31 دسمبر کوہوگا

حوزہ ٹائمز|سیمینار سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنمامولانا سردار محمد خان لغاری، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی سیمینارسے خطاب کریں گے۔

21دسامبر
اسرائیل ناجائز ریاست،تسلیم کرنے والے ممالک امت کے غدار ہوں گے، پیر معصوم نقوی

اسرائیل ناجائز ریاست،تسلیم کرنے والے ممالک امت کے غدار ہوں گے، پیر معصوم نقوی

حوزہ ٹائمز|جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا ۔اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور اقوام عالم کے لئے ناسور ہے۔ سعودی عرب ہو، قطر یا عرب امارات، بحرین، مصر، ترکی یا سوڈان،صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے امت کے غدار ہوں گے۔

21دسامبر
امریکہ کو خطے میں شکست ہوئی ہے اب وہ سپر پاور نہیں رہا، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

امریکہ کو خطے میں شکست ہوئی ہے اب وہ سپر پاور نہیں رہا، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ ٹائمز|علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مغرب سے مشرق کی جانب طاقت کی منتقلی کے عمل سے دنیا نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔امریکہ کو اس خطے میں شکست ہوئی ہے اب وہ سپر پاور نہیں رہا۔ امریکہ اپنی حیثیت کھو چکا ہے یہی وجہ ہے اپنے بغل میں ونزیلا کی حکومت کو ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی نہ گرا سکا۔

21دسامبر
دفتر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے شام کے مختلف مقامات پر عوامی خدمت جاری

دفتر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے شام کے مختلف مقامات پر عوامی خدمت جاری

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے لبنان اور شام میں دفترنے ہزاروں گھرانوں کی خدمت کے لئےاور انہیں درپیش پینے کے پانی کے مسائل اور زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کی فراہمی کے لئے مختلف شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں کنویں کھودنے اوران مشاکل کے حل کا حکم دیتے ہوئے اور اس حکم کی تعمیل میں کنویں کھودنے کا عمل شروع کیا ہے۔

21دسامبر
بغداد، امریکی دہشتگردی کے اڈے پر راکٹ حملہ+تصاویر

بغداد، امریکی دہشتگردی کے اڈے پر راکٹ حملہ+تصاویر

گزشتہ شب عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی دہشتگردی کے مرکز (سفارتخانے) پر نا معلوم مقام سے گیارہ راکٹ داغے گئے جس کے بعد امریکی اڈے میں لگے اینٹی میزائل سسٹم نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ رہا اور کئی راکٹ اڈے کے اندر آکر گرے جس کے باعث عمارت اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہونچا۔

20دسامبر
کورونا کے دنوں نرسوں کی جدوجہد نے انہیں لوگوں میں پہلے سے کہیں زیادہ عزیز بنا دیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

کورونا کے دنوں نرسوں کی جدوجہد نے انہیں لوگوں میں پہلے سے کہیں زیادہ عزیز بنا دیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ ٹائمز|ہمارے عزیز نرسوں نے کورونا کے دنوں معمول سے کہیں زیادہ مشکل اور پریشان کن حالات میں بہت اچھا کردار ادا کیا اور انہوں نے ایسے مناظر اور سرگرمیاں دکھائیں جو واقعتاً حیرت انگیز ہیں۔

20دسامبر
امجد صابری کے قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کو “امام بارگاہ در عباس ” کیس میں سزائے موت کا حکم

امجد صابری کے قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کو “امام بارگاہ در عباس ” کیس میں سزائے موت کا حکم

امام بارگاہ در عباس کیس میں ملوث دہشت گرد معروف قوال امجد صابری کے قاتل نکلے۔