وفاق ٹائمز

10مارس
رسول اللہ(ص) کی حمایت کا سرچشمہ ابوطالب کا قلبی ایمان و اعتقاد ہے،آیت اللہ حسینی بوشہری

رسول اللہ(ص) کی حمایت کا سرچشمہ ابوطالب کا قلبی ایمان و اعتقاد ہے،آیت اللہ حسینی بوشہری

ابوطالب کا پورا خاندان پیغمبر اکرم(ص) کی حمایت کے لئے مجتمع ہوچکا تھا، اور یہ حمایت رسول اللہ(ص) کی پچاس سال کی عمر تک جاری و ساری رہی؛ یوں ابو طالب(ع) نے 42 سال تک رسول اللہ(ص) کی سرپرستی، مدد اور حمایت کی۔ حمایت کا یہ سفر بڑا کٹھن تھا، کئی مرتبہ ابو طالب(ع) کی جان کو خطرہ لاحق ہوجاتا تھا اور جو بھی خطرہ رسول اللہ(ص) کی طرف متوجہ ہوجاتا تھا، حضرت ابو طالب(ع) تلوار سونت کر آپ(ص) کے دشمنوں کے مد مقابل سینہ سپر ہوجاتے تھے اور قریشی کفار و مشرکین کے تمام خطروں سے نمٹ لیتے تھے۔

10مارس
غاصب صہیونی فوج نے مسجد اقصٰی کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا

غاصب صہیونی فوج نے مسجد اقصٰی کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا

فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق آج صبح اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو شہر کے الصوانہ محلے میں واقع ان کے گھر پردھاوا بول کر حراست میں لے لیا۔

10مارس
واقعہ معراج کی حقیقت ،پیغام اور تقاضے

واقعہ معراج کی حقیقت ،پیغام اور تقاضے

واقعہ معراج اس دوران پیش آیا جب آنحضرت (ص) کی تبلیغی کاوشیں رنگ لا چکی تھیں اور آپ کی تبلیغی آواز عرب کے تمام باشندوں تک پہنچ چکی تھی۔آپ کی دعوتِ توحید سے اکثریت متاثر ہو چکی تھی اس سلسلے میں آپ (ص)کو ایسے افراد بھی میسر آ چکے تھے جو دعوت حق کی راہ میں جان دینے پر بھی تیار تھے۔مکے کے علاوہ مدینے میں طاقتور قبیلوں کے افراد آپ (ص)کے حامیوں میں شمار ہوتے تھے.

10مارس
پیغمبر اعظم(ص) کی بعثت کے اہداف و مقاصد

پیغمبر اعظم(ص) کی بعثت کے اہداف و مقاصد

باہمی اختلاف کی صورت میں فیصلہ کرنا: (فطری لحاظ سے) سارے انسان ایک قوم تھے۔ پھر اللہ نے بشارت دینے والے اور ڈرانے والے انبیاء بھیجے اور ان کے ساتھ برحق کتاب نازل کی، تاکہ وہ لوگوں کے اختلافات کا فیصلہ کریں۔

10مارس
امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے، آیت اللہ صافی گلپائیگانی

امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے، آیت اللہ صافی گلپائیگانی

مجمع جہانی اہل بیت ؑ کے زیر اہتمام قم میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے فرمایا کہ امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے۔حضرت ابوطالب اور ان کے عظیم خاندان نے دین مبین اسلام کی ناقابل فراموش خدمت کی ہے۔ تمام مسلمانوں بالخصوص شیعیان اہل بیت کا فریضہ ہے کہ اس عظیم شخصیت کو پہچاننے اور دوسروں میں متعارف کرانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش جاری رکھیں۔

10مارس
امام کاظم علیہ السلام کی سیرت سنی کتابوں کے نقطہ نظر سے

امام کاظم علیہ السلام کی سیرت سنی کتابوں کے نقطہ نظر سے

امام موسی کاظم ؑ نے اپنے چاہنے والوں کو یہ سکھایا کہ وہ اپنے مخالفین کے ساتھ کس طرح کا برتاو رکهے

10مارس
مرحوم حسین شیخ الاسلام مؤمن، نے علاقائی اقوام اور خطے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں،سید حسن نصر اللہ

مرحوم حسین شیخ الاسلام مؤمن، نے علاقائی اقوام اور خطے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں،سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مرحوم حسین شیخ الاسلام کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے مرحوم حسین شیخ الاسلام ایک اچھے، عارف ، شجاع ، پرہیز گار، عابد اور مؤمن انسان تھے۔

10مارس
رہبر انقلاب اسلامی کل عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے

رہبر انقلاب اسلامی کل عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل بروز جمعرات 11 مارچ کو 27 رجب المرجب عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق دوپہر12بجکر 30 منٹ پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

10مارس
انسانی تاریخ کا عظیم اور بابرکت ترین دن

انسانی تاریخ کا عظیم اور بابرکت ترین دن

روز بعثت بےشک انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور عظیم دن ہے کیونکہ وہ جو خداوند متعال کا مخاطب قرار پایا اور جس کے کاندھوں پر ذمہ داری ڈالی گئی