وفاق ٹائمز،

05سپتامبر
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر علامہ ناظر عباس تقوی سیلاب متاثرین کے درمیان

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر علامہ ناظر عباس تقوی سیلاب متاثرین کے درمیان

وہ مسلسل دور دراز علاقوں سمیت کچے میں پھنسے بے یار و مددگار عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اس دوران بڑے پیمانے پر امدادی سامان کی فراہمی بھی جاری ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی نے عوام کو قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام پہنچایا اور یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آپکو تنہا نہیں چھوڑ سکتے

04سپتامبر
ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1290 ہوگئی

ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1290 ہوگئی

سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے نیٹ ورک بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، بلوچستان میں کوئٹہ تافتان اور کوئٹہ سبی اور سبی سے حبیب کوٹ تک ریلوے ٹریک تاحال بند ہے، اسی طرح پنجاب اور سندھ کے درمیان حیدرآباد سے روہڑی اور ملتان تک ریلوے ٹریفک متاثر ہے۔

04سپتامبر
اسلامی جمہوریہ نے عدل و روحانیت کا پرچم بلند کیا لہذا ظالم و مادہ پرست طاقتوں کی دشمنی فطری ہے

اسلامی جمہوریہ نے عدل و روحانیت کا پرچم بلند کیا لہذا ظالم و مادہ پرست طاقتوں کی دشمنی فطری ہے

رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ اہلبیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو یکجہتی اور تعاون کا علمبردار ہونا چاہیے، انہو نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے، اہلبیت علیہم السلام ورلڈ اسمبلی، غیر شیعوں سے مقابلے اور دشمنی کے لئے ہرگز نہیں ہے اور ابتدا سے ہی ہم نے غیر شیعہ برادران کا، جو صحیح راستے پر بڑھ رہے ہیں، ساتھ دیا ہے۔

30آگوست
چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل کربلا مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی

چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل کربلا مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی

آستان قدس رضوی جو کہ ہر سال سرحدی مقامات اور پیدل سفر کرنے والے زائرین کے راستوں پرموکب لگا کر زائرین کی میزبانی میں شریک ہوتا ہے اس سال اس کی جانب سے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ عام افراد اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے بھی زائرین کی میزبانی میں شریک ہو سکتے ہیں۔

30آگوست
یہ وقت سیاسی پوانٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ قومی اور انسانی جذبے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو سہارا دینے کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

یہ وقت سیاسی پوانٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ قومی اور انسانی جذبے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو سہارا دینے کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بہہ جانے والے مویشیوں کی تعداد سات لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔صوبہ سندھ کے23 اضلاع آفت زدہ جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثرین میں شامل ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ صوبہ بلوچستان کے 34 اضلاع اور 91 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد کے سیلاب سے متاثر ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔اس نقصان کی تلافی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم ذاتی اختلافات اور رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر خالصتاً مدد کے جذبے سے میدان عمل میں نہیں نکلیں گے۔

29آگوست
رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا

رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا

مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یارخان کوٹ سمابہ یونٹ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر غلام اصغر تقی، سید عابد حسین شاہ، مولانا کوثر عباس، جام حبیب اور جام احسن بھی موجود تھے۔

29آگوست
مشکل کی اس گھڑی میں قوم اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پیر محفوظ مشہدی

مشکل کی اس گھڑی میں قوم اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پیر محفوظ مشہدی

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی امداد بارے کوتاہی کی مرتکب ہورہی ہیں ۔جبکہ وفاق میں اتحادی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں باہمی سیاسی لڑائی میں مصروف ہیں۔ اس لئے اقتدار کی کشمکش میں انسانی ہمدردی کہیں نظر نہیں آرہی۔ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ بے حسی اور باہمی سیاسی چپقلش کو چھوڑ کر سیلاب متاثرین پر توجہ دیں ۔

28آگوست
سید حسن نصر اللہ کے اقدامات کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اسرائیلی اخبار کا اعتراف

سید حسن نصر اللہ کے اقدامات کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اسرائیلی اخبار کا اعتراف

اخبار نے بعض اسرائیلی سیکورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب بحیرہ روم میں تیل و گیس کی فیلڈز کو نشانہ بنانے کے حوالے سے حزب اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ حزب اللہ موجودہ حالات میں کسی جامع اور وسیع جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔

28آگوست
آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایران اور عراق پہنچنے والے ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایران اور عراق پہنچنے والے ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے تعاون سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں میرجاوہ اور ریمدان بارڈر پر،صوبہ خراسان رضوی میں دوغارون بارڈر پر،صوبہ گیلان میں آستارا را بارڈرپر،صوبہ اردبیل میں بیلہ سوار بارڈر پر،مغربی آذربائیجان میں تمرچین بارڈر پر،صوبہ کرمانشاہ میں خسروی بارڈر پر اور صوبہ خوزستان میں شلمچہ اور چذابہ بارڈر پر ایرانی اور غیرملکی زائرین منجملہ افغانستانی اور پاکستانی زائرین کے لئے موکب لگائے گئے ہیں جہاں پر زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔