وفاق ٹائمز،

10اکتبر
ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی ص مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی ص مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں قوم پر زور دیا ہے کہ وہ نبی ص کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کریں اور معاشرے اور ملک میں امن قائم کریں۔

10اکتبر
نبی اکرم (ص) کے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، عمران خان

نبی اکرم (ص) کے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں، جو ممالک بڑے ڈاکوں کو نہیں پکڑتے، وہ سب غریب ہیں۔

09اکتبر
لاہور، عید میلادالنبی (ص) کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے

لاہور، عید میلادالنبی (ص) کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے

تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ توپوں کے دہانے گرجدار آوازوں کیساتھ کھل گئے۔ توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

09اکتبر
نبی اکرم (ص) کی سیرت مقدسہ تمام انبیا و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

نبی اکرم (ص) کی سیرت مقدسہ تمام انبیا و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ میری طرف سے اس نعمتِ عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو، یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہوا کہ اس نے حضور (ص) کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپ (ص) کی تشریف آوری سے دکھی انسانوں کو سکون ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا، یتیموں اور بیواؤں کو پناہ ملی، غریبوں کو خوداری، غلاموں کو عزت اور امیروں کو سخاوت نصیب ہوئی۔

01اکتبر
جشن میلاد النبی، ڈیرہ اسماعیل خان کے انتظامی افسران کا اجلاس

جشن میلاد النبی، ڈیرہ اسماعیل خان کے انتظامی افسران کا اجلاس

محکمہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کر کے اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کا نہ صرف تدارک کیا جا سکے بلکہ نمٹنے میں بھی بروقت کاروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈبلیو ایس ایس سی، ٹی ایم اوز اور لوکل گورنمنٹ صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، نکاسی آب، جلوسوں کے راستوں کی صفائی وغیرہ کو یقینی بنائیں۔

01اکتبر
عزاداری اور ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، کراچی میں علماء کا اہم اجلاس

عزاداری اور ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، کراچی میں علماء کا اہم اجلاس

اجلاس میں عزاداروں پر لاٹھی چارج اور عزاداروں کی بلاجواز گرفتاری اور ایف آئی آر کی بھی مذمت کی گئی۔ اس سلسلے میں علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ صادق جعفری نے علماء کو اب تک کی موجودہ تمام صورتحال کی بریفنگ دی۔ تمام علما نے امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر ایک فتنہ انگیز ٹولے کے دباؤ میں عزاداری کے خلاف سرکاری نوٹیفکشن کی بھی مذمت کی۔

30سپتامبر
مراكش میں سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

مراكش میں سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ حفظ و قرآت و تفسیر ستائیس ستمبر سے مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں شروع ہوچکا ہے۔

29سپتامبر
کسانوں کا مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا

کسانوں کا مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا

اسلام آباد میں کسانوں کا سونامی !کسانوں نے کنٹینر ہٹا کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے.

29سپتامبر
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی جمعہ کو نکالی جائے گی

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی جمعہ کو نکالی جائے گی

ملتان سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او ملتان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے اور جو طاقتیں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں ان کے خلاف مزاحمت کریں گے۔